?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین اور بچوں پر حملے کرنے والے دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی بلوچوں کی بڑی تعداد موجود ہے،بلوچستان میں میڈیکل کالجزسمیت بڑی تعداد میں تعلیمی و تربیتی ادارے موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں وفاق سمیت ہر صوبے میں کرپشن ہے، کرپشن ایک ایسا دیمک ہے جو ہمارے قومی سٹرکچر کو کھا رہا ہے، بلوچستان میں تیل سمیت مختلف اشیا کی روزانہ سمگلنگ ہو رہی ہے، تیل کی سمگلنگ سے دہشت گرد روزانہ 4 ارب کما رہے ہیں اور ایران سے 40 روپے لٹر تیل لے کر کراچی میں200 روپے لٹر بیچ رہے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے تحت بلوچستان کا حصہ 933 ارب روپے ہے، بلوچستان میں جرائم پیشہ افراد محرومیوں کا بیانیہ بناتے ہیں، جو دہشت گرد مارے جا رہے ہیں اِن کا مسنگ پرسن میں نام ہے، مسنگ پرسن مسقط، عمان، دبئی میں بیٹھے اور اُن کی فیملیز یہاں ریاست سے الاؤنس لے رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بلوچستان سے پکڑا گیا، بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، دہشت گردوں کے پاس20،20 لاکھ روپے کی رائفل ہے، دہشت گرد امریکی اسلحہ استعمال کرتے ہیں، دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں پر حملہ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، دہشت گرد معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، سیاست دان اپنے اختلافات بھلا کر سکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑے ہوں، میری اپیل ہے اِس ایک ایشوز پر سب کو متحد ہونا ہوگا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردوں کو ریاست کی طاقت کےساتھ جواب دیا جائے گا، پورا ایوان دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو جائے، دہشت گردوں کے خلاف لڑنا صرف افواج نہیں پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی ایرانی میزائل حملوں میں تباہ عسکری تنصیبات کی عکس بندی پر غیرملکی میڈیا کو دھمکیاں
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے ایران کے میزائل حملوں کو روکنے میں
جون
توشہ خانہ کیس: جج کی عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر
مارچ
وزارتِ عظمیٰ کے لیے 6 امیدوار زیرِ غور:عراقی ذرائع ابلاغ
?️ 24 دسمبر 2025 وزارتِ عظمیٰ کے لیے 6 امیدوار زیرِ غور:عراقی ذرائع ابلاغ عراق کے
دسمبر
اردگان کے بارے میں مغربی میڈیا کا نقطہ نظر
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا خیال ہے کہ ترک
فروری
پشاور میں پولیس نے داعش کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں ہلاک کر دیا
?️ 21 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور کے فقیر آباد تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع
دسمبر
ترکی کے شام پر حملے کرنے کے اغراض و مقاصد
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ترکی کی حالیہ کئی فوجی کارروائیوں نے ظاہر کیا ہے کہ
جون
پاکستان میں اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور
جنوری
جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہر فرد کی تصویر موجود ہے، ایک ایک کا پیچھا کر رہے ہیں، محسن نقوی
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا
مئی