خطے کو جیوپولیٹیکل کشمکش، سرحدپار دہشتگردی کا سامنا، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان کے عزم نے پاکستان کا عالمی وقار بڑھایا، ہماری بڑی طاقت قومی وحدت ہے، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی، پروپیگنڈے کی جنگ کے باوجود مسلح افواج پرعزم ہیں۔

27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کے دورے کے دوران شرکا کو علاقائی اور داخلی صوررتحال پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ خطہ جیوپولیٹیکل کشمکش، سرحدپار دہشت گردی سے گزر رہا ہے، خطے میں ہائبرڈ خطرات بڑھ رہے ہیں، بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی، پروپیگنڈے کی جنگ کے باوجود مسلح افواج پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان کے عزم نے پاکستان کا عالمی وقار بڑھایا، ہماری بڑی طاقت قومی وحدت ہے، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک باوقار، اثر انگیز ملک ہے جو اپنی صحیح جگہ ضرور حاصل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی انتہاپسندی اور معلوماتی جنگ (انفارمیشن وار) کا سامنا ہے، افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت سے قومی دفاع یقینی بنارہے ہیں۔

دریں اثنا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظرنامے اور موجودہ قومی سلامتی کے ماحول پر جامع بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشان امتیاز، ملٹری) کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی مسابقت، سرحد پار دہشت گردی اور ہائبرڈ خطرات سے تشکیل پانے والے متغیر علاقائی ماحول پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے زور دیا کہ پیچیدہ چیلنجز (جن میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی اور معلوماتی جنگ (انفارمیشن وار) شامل ہیں) کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مستقل پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور دنیا کے ممالک کی کمیونٹی میں اپنے جائز مقام تک پہنچنا اس کا مقدر ہے، معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور وابستگی نے پاکستان کی عالمی حیثیت میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت قومی یکجہتی میں ہے اور ہم سب مل کر دشمنوں کے شیطانی منصوبوں کو شکست دیں گے، ان شا اللہ۔

شرکا کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری قومی اقدامات پر بریف کیا گیا، جن میں اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ، اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس شامل ہیں، جو سلامتی پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔

سرحدی کنٹرولز میں بہتری اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک واپسی کے بارے میں اپ ڈیٹس بھی شیئر کی گئیں، جن کا مقصد داخلی نظم و ضبط قائم رکھنا اور قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان آرمی کے لیے ملکی سالمیت، سیکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی صورت میں اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سیشن کے اختتام پر، چیف آف آرمی اسٹاف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی معاونت کے لیے پاکستان آرمی کی وابستگی کو دوبارہ دہرایا، اور کہا کہ مربوط قومی اقدامات اور ادارہ جاتی ہم آہنگی دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کا فلیگ شپ پروگرام ہے، جو پارلیمنٹیرینز، سینئر سول اور ملٹری افسران، اکیڈمیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ویانا میں شہید فلسطینی صحافی کو عالمی خراج عقیدت

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: عالمی پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کے پچھترویں عالمی کانفرنس میں،

ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات رکھنے کے 38 کیسز کا الزام

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ایک عدالت نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر

غزہ جنگ بندی کا دوسرا دن ؛ اسرائیلی سیکورٹی نظام کی ناکامی

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں

غزہ میں جاری نسل کشی پر سلامتی کونسل کا اظہار تشویش

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جاری

حکومت کی پیمرا کو عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کی ہدایت

?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک

وزیر خزانہ نے افغانستان کو بڑا آفر دیا

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ

طوفان الاقصی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟صیہونی اخبار کی حیران کن رپورٹ

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار نے ایک حیرن کن رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان

آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفادات کے منافی کوئی شرط عائد نہیں کرسکتا، وزیر خزانہ

?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے