?️
بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خارجی دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 12 جوانوں کو شہید کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 19 نومبر 2024 کو ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو فوجیوں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کوشش ناکام ہونے کی وجہ سے خوارج کو ایک بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرانا پڑی، خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے نتیجے میں 12 بہادر جوانوں کی شہادت ہوئی جن میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 سپاہی شامل تھے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ حملہ ایسے موقع پر کیا گیا جب کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہم نے ملکی ترقی کو آگے لے کر جانا ہے تو ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کے لیے اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور جنوبی اضلاع میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بدترین درندگی ہے، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام اور بہتری امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، 2014 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں جب دہشت گردوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس میں پوری قوم اور قیادت یکجا تھی، 2018 میں پاکستان سے دہشت گردی کا قَلع قَمع کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے 80 ہزار افراد نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا تب جاکر ملک سے اس ناسُور کو ختم کیا گیا، دہشت گردی سے ملکی معیشت کو 130 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا۔
نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا تھا کہ جو بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں کام سے روکے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی یونیفارم میں اور کوئی یونیفارم کے بغیر۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم سب نے ملکر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، مزید کہنا تھا کہ آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، پاک فوج قومی سلامتی کے لیے موجود تمام خطرات کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، امن اور استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کی فوج مکمل سپورٹ کرتی ہے۔
خیال رہے کہ ضلع بنوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، منگل کے روز شمالی وزیرستان کی سرحد پر ایک چیک پوسٹ سے اغوا کیے گئے نصف درجن سے زائد پولیس اہلکاروں کو پولیس نے قبائلی عمائدین کی مدد سے بحفاظت بازیاب کرا لیا تھا۔
تقریبا ایک ہفتہ قبل نامعلوم شرپسندوں نے شاہ نجیب لنڈیدک نائکم کلی علاقے میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول کی زیر تعمیر عمارت پر حملہ کیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ اسی ضلع کے علاقے بکا خیل میں فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے ایک میجر سمیت 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
حالیہ مظاہروں میں امن جرگے نے علاقے میں امن بحال کرنے اور مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے لیے سنجیدہ کوششوں کا مطالبہ کیا تھا، جن کے بارے میں مقامی لوگوں کا دعویٰ تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم موجودگی میں وہ سڑکوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں نے عالمی برادری سے کیا مانگا؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی تحریک نے ایک کھلے خط میں مطالبہ
نومبر
قابض حکومت حماقت نہ کرے: فلسطینی استقامت
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے آج منگل کو سیف القدس
مئی
نئی دہلی نے امریکی ہتھیار خریدنے کا منصوبہ ملتوی کر دیا
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
اگست
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
?️ 13 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد
نومبر
سہیل میں جرمن بین الاقوامی تعاون ایجنسی کی سرگرمیاں: انسانی ترقی یا مائیگریشن کنٹرول؟
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جرمن انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی
دسمبر
Uber’s Turbulent Week: Kalanick Out, New Twist In Google Lawsuit
?️ 31 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
FATF کی گرے لسٹ میں ملک کی منتقلی پر ترکی کا ردعمل
?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو جنہوں نے بدھ کے
اکتوبر
وزیراعلیٰ پنجاب نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو مزید اختیارات دیے ہیں
?️ 21 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اسموگ
نومبر