?️
اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداء کے لیے پیکیج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا، ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 مئی جمعہ کے روز پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جمعہ کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس دن بھارتی حملوں سے متاثرہ لوگوں اور املاک کیلئے بھی بڑے فیصلے کئے جائیں گے، انہوں نے معرکہء حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے شہداء پیکیج کا اعلان بھی کیا اور معرکہء حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے حساب سے 1 کروڑ روپے سے 1.8 کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی، شہداء کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1.9 کروڑ روپے سے 4.2 کروڑ روپے دیے جائیں گے جبکہ شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاؤنسز جاری رہیں گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی، ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لئے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی جبکہ زخمی ہونے والوں کو 20 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی، پاکستان کی عزت وعظمت کے تحفظ اور دفاع میں جس نے جس محاذ پر جو خدمات سر انجام دی ہیں ان کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا اور انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشتگردی بدستور جاری
?️ 8 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے
اکتوبر
تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ توڑ جواب
?️ 4 دسمبر 2025 تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ
دسمبر
کیا امریکہ اور روس کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں؟ روسی صدر کی زبانی
?️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی
مارچ
واٹس ایپ پر اب تک کی بڑی تبدیلی، ایک ساتھ دو اکاؤنٹ چلانا ممکن
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
بیروت میں لاکھوں افراد کا انسانی طوفان؛ شہدائے مقاومت کے ساتھ تجدید عہد
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تاریخی تشییع
فروری
یمن کے جنوب میں باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے سعودی عرب کی امارات سے مشاورت ناکام
?️ 15 دسمبر 2025 یمن کے جنوب میں باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے
دسمبر
دنیا میں بھوک سے مرنے والوں کی تعداد
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق
جولائی