?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی ہے۔
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے لائٹ ڈیزل ار مٹی کے تیل قیمت میں 10، 10 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں 10 روپے کم کرکے بالترتیب 164روپے 68 پیسے اور 176 روپے 07 پیسے فی لیٹر کی جا رہی ہیں۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز کے باوجود کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، اس کی قیمت کو آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے تیل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش کے بعد قیمتوں میں تبدیلی کے معاملے کو قوم کے حق میں طے کرنے کی پوری کوشش کی، ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں تبدیلیاں غور و خوض کے بعد طے کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیمتیں یکم سے 15 مئی تک برقرار رہیں گی۔
واضح رہے کہ 16 اپریل کو وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اضافہ کردیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 272 سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگئ تھی جب کہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔
یکم سے 15 اپریل تک ملک میں پیٹرول کی روزانہ کھپت تقریباً 20 ہزار ٹن رہی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت 15 ہزار 500 ٹن رہی تھی۔
ایک اندازے کے مطابق تقریباً 8000 سے 10000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل روزانہ پاکستان میں اسمگل کیا جا رہا تھا جب کہ ایرانی پیٹرول کی مانگ اس کے معیار میں کمی اور پیٹرول کی طلب میں مجموعی طور پر کمی کی وجہ سے تھی۔


مشہور خبریں۔
یو ایس اے ٹوڈے: ٹرمپ کے حامیوں نے "نو کنگ” کے احتجاج کو پرتشدد قرار دیا
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے "نو کنگ” مظاہروں کے
اکتوبر
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں: فروغ نسیم
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا
نومبر
کل ملک بھر میں پیٹرول نہیں ملے گا
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں
نومبر
سپریم کورٹ: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی نظرثانی کی درخواست پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی
?️ 11 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کی
اکتوبر
بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنائے، میر واعظ
?️ 1 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ
جون
غزہ اور لبنان میں صیہونی افسران اور فوجیوں کی بےبسی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی امور کے ماہر علی الاعور نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
ہم ٹرمپ کو اصلی جہنم دکھائیں گے: انصاراللہ
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں کے خلاف وحشیانہ امریکی جارحیت پر یمن کے
مارچ
ترکی اسرائیل کے ساتھ کیا کرنے والا ہے؟ترک صدر کی زبانی
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ یہ ملک تل ابیب
مارچ