🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے اعلان کےخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) کے احتجاجی مظاہروں کے باعث مختلف قومی شاہراہیں بند کیے جانے کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ گزشتہ روز سے بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہیں احتجاجاً بند ہیں، صوبے میں 3 مقامات پر احتجاج جاری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پہلے دن ہی واضح کیا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، صوبائی حکومت نے ہمیشہ جائز احتجاج کی اجازت دی لیکن قومی شاہراہیں کسی کو بند کرنےنہیں دیں گے۔
ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں معصوم عوام کو تکلیف نہیں دیں۔
شاہد رند نے واضح کیاکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس احتجاج سے متعلق ہائی کورٹ کے آرڈرز پر عمل درآمد کریں گے، صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بلوچستان ہائی کورٹ کے قریب دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین ہیلتھ گرینڈ الائنس بہار شاہ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کی یقینی دہانی پر احتجاج ختم کررہے ہیں، عدالت نے ایک دن میں مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہسپتالوں سے نکل کر استعفی دے دیں گے، سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے اعلان کےخلاف دھرناجاری تھا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل حماس سے ہار چکا ہے: صیہونی تھنک ٹینک
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ایک صیہونی تھنک ٹینک نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں اعتراف
مئی
صہیونیوں کو غزہ کے جنوب کی طرف کیوں گئے ہیں؟
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کا غزہ کے خلاف جنگ میں اپنے منصوبے
دسمبر
الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو انتخابات کی تاریخ دے دی، سپریم کورٹ کا صدر سے مشاورت کا حکم
🗓️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ملک میں عام انتخابات 90
نومبر
نئی یمنی صدارتی کونسل کا یمن سے کوئی تعلق نہیں:الحوثی
🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے نئی
اپریل
بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے، چیئرمین نیپرا
🗓️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری
فروری
شام کا زلزلہ پوری دنیا سے الگ!
🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ آیا وہ ایسی صورت حال میں جہاں دوا
مارچ
سائبر ماہرین نے آئی فون صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کر دیا
🗓️ 25 اپریل 2021برلن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر ماہرین نے آئی فون
اپریل
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بحرین کی حکومت کا ہاتھ
🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کے نگراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق
اکتوبر