?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی مدد سے جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد آبی ماہرین نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا معاملہ اٹھائے، حکومت کو فوری طور پر اس معاملے پر امریکی حکام سے بات کرنی چاہیے تاکہ 24 اپریل کو بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو معطل رکھنے کا غیر قانونی یکطرفہ فیصلہ واپس لیا جائے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے سابق رکن جاوید لطیف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے کو فوری طور پر اٹھانا صحیح وقت ہے، بھارت اپنے فیصلے کو امریکی مداخلت کے دوران پاکستان کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں میں واپس لے سکتا ہے، کیوں کہ اس طرح وہ عوامی طور پر اس کا اعلان کرنے سے بچ جائے گا۔
1960 کا معاہدہ دریاؤں کے پانی کی تقسیم کو منظم کرتا ہے، اس معاہدے کے تحت بھارت کو مشرقی دریاؤں راوی، بیاس اور ستلج کا پانی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، معاہدے کے تحت پاکستان کو مغربی دریاؤں سندھ، جہلم اور چناب کو استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔
پاکستان کے سابق کمشنر برائے سندھ طاس سید جماعت علی شاہ نے کہا کہ امریکا سمیت تمام ممالک کی مداخلت صرف جنگ بندی تک محدود نہیں ہے، میرے خیال میں جنگ بندی پہلا قدم ہے، اور مجھے یقین ہے کہ جب (پاکستان اور بھارت امریکی ثالثی کے تحت ایک ساتھ بیٹھیں گے تو انہیں یہ مسئلہ اٹھانا پڑے گا۔
جماعت علی شاہ نے کہا کہ حکومت کو امریکا سے کہنا چاہیے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سندھ طاس کے سابق کمشنر نے کہا کہ اگر مذکورہ مسائل حل کی جانب بڑھتے ہیں تو پاکستان کو امریکی گارنٹی لینی چاہیے تاکہ بھارت مستقبل میں اس کی خلاف ورزی نہ کرے۔
دریں اثنا خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بھارتی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کئی روز کی مہلک لڑائی کے بعد ہفتے کو دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کے باوجود پانی کی تقسیم کا معاہدہ معطل ہے۔
’پانی کے بہاؤ میں کوئی خلل نہیں‘
پنجاب حکومت کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق تمام دریا اپنے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، بہاؤ میں کوئی خلل نہیں ہے، کوئی مسئلہ نہیں ہے، مغربی دریاؤں چناب، جہلم اور سندھ سمیت تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔
دریائے چناب دریا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 مئی کو بھارت کی جانب سے ڈیم بھرنے کے لیے دریا کی روانی روک دی گئی تھی، جس کے باعث دریا میں پانی کی آمد 3 ہزار ایک سو کیوسک تک رہ گئی تھی، تاہم اگلے دن پانی جاری کیا گیا، مرالہ ہیڈ ورکس پر بھی پانی کی آمد معمول کے مطابق ہے۔
پانی کے ڈیٹا کی تبادلے کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ ڈیٹا بارش یا سیلاب کے موسم میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے، وہ (بھارت) ان دنوں ہمارے ساتھ ڈیٹا شیئر نہیں کر رہے، جیسا کہ وہ عموماً سیلاب یا کسی دوسرے غیر معمولی صورت حال کے تحت انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت کرتے ہیں، لیکن چونکہ دریائے چناب کی روانی ان دنوں معمول کے مطابق ہے، ہم بالکل فکر مند نہیں ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت آنے والے بارش کے موسم میں ڈیٹا شیئر کرے گا۔
واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی طرف سے شیئر کردہ پانی کی یومیہ رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد اور اخراج ہیڈ مرالہ پر بالترتیب 29 ہزار 700 کیوسک اور 10ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 70ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 400 کیوسک، اخراج 32 ہزار کیوسک رہا، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار کیوسک اوراخراج 46 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے سندھ میں تربیلا، جناح اور چشما کے مقامات پر پانی کی آمد اور اخراج گزشتہ 24 گھنٹوں کے معمول کے مطابق ہے۔
آبی ذخائر پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح ایک ہزار 456 فٹ ہے، جس میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ اک اعشاریہ 289 ملین ایکڑ فٹ ہے، مندرا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 141 فٹ ہے، جس میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک اعشاریہ 377 ملین ایکر فٹ ہے، چشمہ کینال میں پانی کی سطح 646.40 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ صفر اعشاریہ 189 ملین ایکڑ فٹ ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک دو ریاستی حل ناممکن
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس سوال کے جواب میں
جنوری
یہ نہیں کہا تھا کرکٹرز یا کسی اور نے مجھے چھیڑ دیا، مومنہ اقبال
?️ 18 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مومنہ اقبال نے واضح کیا ہے کہ انہوں
اپریل
یوکرائن میں ہنگامہ آرائی یورپی انرجی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی امریکی سازش:روس
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ امریکہ
فروری
سعودی اتحاد کے جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:یمنی خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم قانونی تنظیم
مئی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی 22
اپریل
نتن یاہو نے ٹرمپ کے ذریعے حماس کو دھمکی دی: غزہ کو غیر مسلح کیا جانا چاہیے
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: یروشلم میں قابض حکومت کے وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ
اکتوبر
روسی کمانڈر کا یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ماسکو سے منسلک آرمی کی ایک نجی یونٹ واگنر کے کمانڈر
اپریل
عمران خان نے مودی کے خط کا جواب دے دیا
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی
مارچ