حکومت الیکشن کمیشن کو اسی صورت فنڈز دے گی جب الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم پر انتخابات کروانے پر ہی فنڈز ملیں گے، قانون میں تبدیلی کے بعد آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرانا لازم ہے، حکومت الیکشن کمیشن کو اسی صورت فنڈز دے گی جب الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے،الیکشن کمیشن کو چاہیے انتخابات کو فوری الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر شفٹ کرے۔
انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کروانے لازمی ہیں، ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس پر وزارت قانون اپنی رائے دے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ ای وی ایم قانون میں تبدیلی کے تحت آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرانے لازمی ہیں، اگر ایسا نہ ہوا تو ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ حکومت فنڈز نہیں دے گی،کیونکہ قانون صرف ای وی ایم پر الیکشن کو مانتا ہے اس لیے وزیر قانون کا بھی یہی خیال ہے کہ بادی النظرمیں حکومت الیکشن کمیشن کو تبھی فنڈز دے سکے گی جب الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے۔

ہم ایک کمیٹی بنائی ہے وزارت قانون اس پر اپنی قانونی رائے دے گی۔پارلیمنٹ نے چونکہ ترامیم کو منظور کیا ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو چاہیے انتخابات کو فوری الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر شفٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے کی حال ہی میں کچھ ویڈیوز آئی ہیں، سینیٹ انتخابات میں جس طرح ووٹ کی خریداری ہوئی سب نے دیکھا، الیکشن کمیشن کو کام کرتے ہوئے نظر آنا چاہیے، الیکشن کمیشن کو چاہیے لاہور واقعے پر انکوائری مکمل کرکے ایکشن لے۔
حیدر آباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے 20 کلو کا تھیلا 1443 روپے کا ہے، پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان میں20 کلو آٹا 1100 روپے کا ہے، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 1443، کراچی میں 1404 روپے کا ہے، سندھ میں جو کئی دہائیوں سے برسراقتدار ہیں ان سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہو رہی، وزیراعلیٰ سندھ سے دوبارہ کہتے ہیں کہ اپنے معاملات درست کریں، ٹماٹر، پیاز، چکن، ایل پی جی، چاول سمیت دیگر اشیا سستی ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے 3 بلین ڈالر کے معاہدے کے ضوابط مکمل ہوگئے ہیں، اس سال 4.75 ارب ڈالر کا زرمبادلہ آنے کا امکان ہے۔ یوریا کی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھے 8 ہزار روپے فی بیگ اور پاکستان میں 1700 روپے ہے، پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، سندھ میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا کیونکہ وہ خود سارے ملوث ہیں، ہمارے شہر جس طرح بڑھ رہے ہیں غذائی قلت ہو جائے گی، ملک امین اسلم کو اسموگ پر قابو پانے کیلئے طویل المدتی پالیسی لانے کو کہا گیا ہے، اس سال ہمارے گیس کے ذخائر میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی، پورے پاکستان میں صرف 28 فیصد لوگوں کو گیس میسر ہے، افغانستان پراوآئی سی ممالک کےوزرائےخارجہ کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، کابینہ کےاجلاس میں رانا شمیم کے معاملے پربات ہوئی، امید ہےعدالت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، رانا شمیم کہتے ہیں یہ بیان حلفی ان کا نہیں۔

مشہور خبریں۔

آبادی سے زیادہ بندوقیں رکھنے والا ملک

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:ایک سوئس انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق امریکہ ایک ایسا

اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ میں قیدیوں کے ٹھکانے کو شانہ بنایا:حماس

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے

لبنان کے لیے حزب اللہ کے بغیر بنیادی چیلنجز

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی ویب سائٹ "النشرہ” نے ایک مضمون میں لکھا ہے

کیا افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا رک گیا ہے؟

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے اس اعلان کے بعد کہ افغانستان سے امریکی فوجوں

مجوزہ آئینی ترامیم: حامد خان کا 19 ستمبر سے وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان

?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما

غزہ کی فضا میں صیہونی جاسوس ڈرون کا شکار

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ پر صیہونی حملوں کے بیس

عراق کے انتخابات،حقیقت یا وہم؟

?️ 8 اکتوبر 2025عراق کے انتخابات،حقیقت یا وہم؟  عراق میں پارلیمانی انتخابات قریب آ رہے

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کی ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب کو گرفتار کرلیا

?️ 18 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  قابض اور دہشت گرد اسرائیلی پولیس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے