?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے سٹیشنز کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، ریلوے نظام میں جدت لانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ریلوے سٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے، ریکوڈک منصوبے کے لیے چار سو کلومیٹر تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹریک کی موجودہ کل لمبائی آٹھ سو چوراسی کلومیٹر ہے، روہڑی تا کراچی ٹریک کی بہتری کے لیے ورلڈ ایشین بینک سے دو ارب ڈالر کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور یہ منصوبہ جولائی 2026ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ایم ایل ٹو منصوبے پر بھی غور و خوض ہو رہا ہے، جبکہ کراچی سٹیشن کی توسیع لاہور سٹیشن سے کئی گنا بڑھ چکی ہے، شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے لیے وزیرِ اعظم سے سات نومبر کی تاریخ مانگی گئی ہے جب کہ رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی کارگو ایکسپریس سروس سے اب تک 3.5 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل ہوئی ہے، 23 مارچ 2026ء تک 160 نئی ویگنز نظام میں شامل کر لی جائیں گی جو مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری کو بھی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بنایا جا رہا ہے، لاہور تا راولپنڈی ٹرین کے تیسرا ریک 31 اکتوبر تک اور چوتھا ریک 19 نومبر تک مکمل ہو جائے گا، اس کے علاوہ 26 ریلوے پلاٹس کی اوپن آکشن اور 48 گوداموں کو آؤٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
حمیرا کو قتل کیا گیا ہوگا، والدین کا پہلا انٹرویو، متعدد حقائق سے پردہ اٹھادیا.
?️ 16 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے کراچی کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی
جولائی
دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔ محسن نقوی
?️ 18 مئی 2025گوجرانوالہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
مئی
سعودی عرب کی چوبیس گھنٹے میں اٹھارہ بار یمن پر بمباری
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن
جون
غزہ میں جو کچھ ہوا وہ نسل کشی سے بڑھ کر ہے: اسرائیلی پروفیسر
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 14 نے اعلان کیا کہ عبرانی یونیورسٹی
نومبر
غزہ کی نسل کشی میں مغرب کا اسکینڈل
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:خبری ذرائع اور سوشل نیٹ ورکس نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
فلسطینی خواتین پر صیہونی مظالم کی المناک داستان
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر انسانی
مارچ
بائیڈن نے یوکرین کو امریکی انٹیلی جنس امداد روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 7 مئی 2022امریکی حکومت کے دو عہدیداروں کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جمعہ
مئی
پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کی ایک اور سیاسی جماعت پر پابندی پر اظہار مذمت
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے تحریک حریت جموں و کشمیر
جنوری