حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ محسن نقوی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی ﷺ پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

محسن نقوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ وہ ساعتِ نور ہے جب آسمان کے دروازے کھلے، زمین پر رحمتیں نازل ہوئیں، صادق و امین بن کر آپ ﷺ نے مکہ کی بے رحم فضاؤں میں دیانت و ایمانداری کا چراغ روشن کیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حضور کریم ﷺ نے مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا جو پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلاموں، یتیموں اور کمزوروں کے حق میں آپ ﷺ کی رحمت قیامت تک کے نظامِ عدل کا ستون ہے، فتح مکہ کے دن دشمنوں کو معاف کر کے آپ ﷺ نے انسانیت کو نئی معراج عطا کی۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اسوہ حسنہ ﷺ پر حقیقی معنوں میں عمل کرنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

معاشی چیلنجز پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہوں گے، وزیراعظم

?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے تسلیم کیا ہے کہ

امریکہ میں جمہوریت تباہ ہو رہی ہے:سابق امریکی وزیر خارجہ

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ملک جمہوریت کھونے

خواتین کا پورا لباس نہ پہننا مرد کو ہراساں کرنا ہے، خلیل الرحمٰن قمر

?️ 13 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) لکھاری و ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا

 تین ہفتے سے سلمان رشدی بے خبر

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:   تین ہفتے قبل مغربی نیویارک میں پیغمبر اسلام (ص) کی

عبرانی میڈیا کا دعویٰ: سعودی عرب سمجھوتے کے ایک قدم قریب ہے

?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ

بائیڈن کی ذہنی صحت بگڑتی ہوئی

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر اور امریکی ایوان نمائندگان میں

یمنی ڈرونز اسرائیل کے لیے نیا خطرہ

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع بشمول معاشی اخبار گلوبس اور اسرائیلی فوج کے سابق

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، جو بائیڈن نے نیا بیان جاری کردیا

?️ 26 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے