?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے حصول آزادی سے تحفظ آزادی آج ہمارا ویژن ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ گلوکار عاطف اسلم والد کے انتقال کے باوجود آج کے ایونٹ میں آئے ہیں، ہم اسی طرح کا ایک اور ایونٹ 6 ستمبر کو دوبارہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم 6 ستمبر والے ایونٹ میں بھی پرفارم کریں گے، ہم اس ایونٹ کی ٹکٹ نہیں لگانا چاہتے تھے، لیکن بہت زیادہ رش کا خدشہ تھا، میں نے فیصلہ کیا ہے تمام لوگوں کی ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے، یہ جشن آزادی کا خاص موقع ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، بھارت کو پاک افواج نے دھول چٹائی، حصول آزادی سے تحفظ آزادی آج ہمارا تھیم ہے، ہم نے اپنی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت ملک کے مختلف حصوں میں اپنی پراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، ہم نے اپنی پاک افواج کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانا ہے اللہ اس ملک کا تاقیامت سلامت رکھے اور ہمارا ملک ترقی کی تمام تر منازل طے کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اس قوم کو جھکا نہیں سکتا، یہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کا بھرپور احساس کرتی ہے، وزیر اطلاعات نے گفتگو کے اختتام پر پاک افواج زندہ باد کا نعرے بھی لگایا۔


مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس اسرائیل کے وجود کی مخالف
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو امریکی ایوان نمائندگان میں سے دو نمائندوں نے اسرائیل
نومبر
سپریم کورٹ میں کیا ہوا؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
جولائی
افغان فوج کے ہاتھوں طالبان کے دسیوں اراکین ہلاک
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں
اپریل
خیبر پختونخوا کابینہ میں 15 وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان
?️ 25 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کابینہ میں 15وزراء کو شامل کیے
فروری
’بسمل‘ میں ہمیں ہماری سوچ سے زیادہ امیر دکھایا گیا، سویرا ندیم
?️ 22 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈرامے ’بسمل‘ میں امیر کاروباری شخص کی
دسمبر
یاسر حسین دنیا کے حسین ترین انسان ہیں: اقراء عزیز
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز نے
نومبر
آج کا دن لبنان اور لبنانیوں کی فتح کا دن ہے: لبنانی صدر
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے ایک بیان جاری کرتے
جنوری
موساد کے 15 جاسوس ترکی میں گرفتار
?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترک انٹیلی جنس سروس ترک سکیورٹی فورسز نے صیہونی حکومت کو
اکتوبر