?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) حساس ادارے نے راولپنڈی اور حسن ابدال سے فتنہ الخوارج کے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق حساس ادارے کی فتنہ خوارج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیاں راولپنڈی اور حسن ابدال میں کی گئیں، جہاں فتنہ خوارج کے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان نے 11 اگست کو راولپنڈی اور حسن ابدال میں کارروائیوں کی دھمکی دی تھی، ایک ویڈیو بھی بنائی گئی تھی، جس کو سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا تھا۔
ویڈیو بنانے اور پھیلانے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، وڈیو بنانے کے لیے استمعال کی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ جنوری کے مہینے میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف سامنے آیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔
لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس حوالے سے تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوائی گئی تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھاکہ دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم کی جانب سے بھرتیوں کا مقصد پنجاب میں مقامی سہولت کاری کے لیے نیٹ ورک بنانا تھا۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی فنکاروں کی نئے سال کی آمد پر مداحوں کو مبارکباد
?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی نئے سال کا
جنوری
زیاد النخالہ مزید 4 سال کے لیے فلسطینی اسلامی جہاد کے قائد
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:بعض فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطین کی اسلامی جہاد
فروری
لبنان میں اسرائیل کے 15 سے زیادہ جاسوسی نیٹ ورکس تباہ
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبارنے اس ملک میں اسرائیل کے 15 سے
فروری
ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہوٹل مافیا ملوث
?️ 5 ستمبر 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)ڈپٹی کمشنر اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم
ستمبر
حکومت نے شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے
جنوری
اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی پریڈ کا شاندار مظاہرہ
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی
مارچ
اردنی عوام نے صیہونیوں کے لیے اپنے ملک کی حکومت سے کیا مانگا
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:اردنی شہریوں نے عمان کے مرکز میں جمع ہو کر فلسطینی
جون
ٹرمپ کا لبنانی عوام سے وعدہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی عوام
نومبر