?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بتایا جا رہا ہے کہ طاقتور کے سامنے کھڑا ہونے کی جرات کیسے کی، جیل کی چکی میں مر جاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کا آغاز کیا تو صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
صحافیوں نے عمران خان سے شکوہ کیا ’ایک سال سے ہم لوگ آپ کو کور کر رہے ہیں اور فیئر رپورٹنگ کرتے ہیں لیکن آپ کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام لگایا کہ کچھ نجی چینلز کے رپورٹرز ایجنسیوں سے ہیں، آپ پالیسی اسٹیٹمنٹ دیں کہ آپ ہم پر بھروسہ کرتے ہیں‘۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو صحافیوں پر اعتماد ہے جس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتہ کہ علیمہ خان نے یہ بیان کیوں دیا، میں اس بارے میں ان سے پوچھوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو یہ کہتا ہوں کہ مجھے ان تینوں رپورٹرز پر اعتماد ہے جن کا نام لیا گیا اور آپ جہاد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ڈیزاسٹر ہوا اور محسن نقوی کا نام اخبارات میں نہیں پبلش ہوا، دنیا میں ہمارا مذاق ہو رہا ہے کہ بنگلہ دیش نے ہمیں پھینٹا لگا دیا ہے، اس سے نیچے ہماری کرکٹ نہیں گر سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے پاس کوئی تجربہ نہیں، اس کے پاس کوئی قابلیت نہیں ہے، ان کو اوپر لایا گیا جنہیں چیئرمین پی سی بی بننے کا شوق ہے، محسن نقوی کی صرف یہ قابلیت ہے کہ اسے جنرل عاصم منیر پسند کرتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس مرتبہ بھی ملک میں تاریخ کی سب سے کم سرمایہ کاری آئی، حکمران قرض پر قرض لیے جا رہے ہیں جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے جب کہ اوپر بیٹھ کر فیصلہ کرنے والوں کے اربوں ڈالر بیرون ممالک میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بتا رہا ہوں کہ ملک انقلاب کی جانب جا رہا ہے، انہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہیے تھا، یہ لوگ اب سپریم کورٹ کا بیڑا غرق کرنے لگے ہیں کہ الیکشن فراڈ سامنے نہ آجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران دبئی میں تاریخی سرمایہ کاری کی، فیصلہ کرنے والوں کے پاس نہ عقل ہے اور نہ ان کے پاس اخلاقیات ہیں، اس سے احمقانہ فیصلے نہیں دیکھے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 75 سال کی عورت اور کینسر سروائیور ہے لیکن اسے بھی جیل میں رکھا ہوا ہے، مجھے سبق سکھانے کے لیے 7 ماہ سے بشری بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا جا رہا ہے کہ طاقتور کے سامنے کھڑا ہونے کی جرات کیسے کی، یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ سائفر کے سامنے کیوں کھڑے ہوئے، جیل کی چکی میں مر جاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کو قوم اپنی آزادی کے لیے باہر نکلے کیوں کہ یہ آپ کو غلام بنا رہے ہیں، اب ججز کو دھمکیاں دے رہے ہیں، سرگودھا کے جج کو اٹھا کر لے گئے، کبھی ایسا ظلم نہیں دیکھا جو آج کیا جا رہا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں کرائسز بڑھتا جا رہا ہے، اگر خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نہ ہوتی تو وہاں بھی اتنا ہی کرائسز ہوتا، اس کا حل ڈنڈے اور بندوقوں میں نہیں ہے، حل یہ ہے کہ منتخب لوگوں کو اگے آنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پتلے بٹھانے سے مسائل بڑھ گئے ہیں اور حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں، اختر مینگل بالکل درست کہہ رہا ہے یہ بہت خطرناک ہو رہا ہے، ہماری انکھوں کے سامنے ایسٹ پاکستان بنا میں اس وقت ڈھاکہ میں انڈر 19 کرکٹ کھیل رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو جو رقم ملتی ہے وہ نیچے پہنچتی ہی نہیں، اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ وہاں پر لوکل باڈی الیکشن کرائیں اوپر والوں کا پیسہ نیچے ہی نہیں جاتا وہاں غربت ہے، ملک بھر میں جینون لوکل باڈی الیکشن کی ضرورت ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انشااللہ جب بھی ہماری حکومت آئے گی سب سے پہلے لوکل باڈیز الیکشن کرائیں گے جس کا پلان بنا رکھا ہے، اس وقت ملک میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہتے تھے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی ٹی پی) ہماری وجہ سے ہے تو پھر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بلوچستان میں کس کی وجہ سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پر اب یہ کراس بارڈر ٹیررزم کا کہہ رہے ہیں، آپ نے وہاں جاکر دہشت گردوں، ٹی ٹی پی پر حملے بھی کیے ہیں، یہ سارے بہانے ہیں، دہشت گردی ختم کرنے کے لیے تین ڈائیمنشنز ہوتی ہیں، انٹیلیجنس، ڈائیلاگ اور پھر آپریشن، لیکن آپ 2004 سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے آپریشن کر رہے ہیں اب تک کتنا فرق پڑا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ خفیہ اداروں کو ملک کی بڑی جماعت پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا ہے، خفیہ اداروں کا کام دہشت گردی ختم کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کا شام کی ایک دیہی بستی اور اسکول پر حملہ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:قابض صہیونی افواج نے شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ کے
اپریل
شمالی کوریا نیو یارک کو نیوکلیئر وار ہیڈ سے نشانہ بنا سکتا ہے: کانگریس
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک سینئر رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ
جون
غزہ کی حمایت اور یکجہتی اور صیہونی حکومت کی جنگ کی مخالفت میں عالمی تحریک کا تسلسل
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مزدوروں کے عالمی
مئی
امریکہ نے کرون کی ایمرجنسی میں توسیع کی
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: جو بائیڈن نے کورونری دل کی بیماری سے 900,000 امریکیوں
فروری
وطن کے دفاع کے لئے ہم ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے
ستمبر
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پس پردہ مقاصد
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: بائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کے لیے انتہائی نازک حالت میں
ستمبر
مغرب ہمیں بغیر کسی شرط کے ایف 35 دے: ترکی
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: آنکارا حکومت کا کہنا ہے کہ مغرب کو ترکی کو
مارچ
صیہونی بمباری جاری رہی تو کیا ہوگا؟ فلسطینی مجاہدین کا اہم اعلان
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈ (حماس کی عسکری شاخ) کے ترجمان نے اعلان
اکتوبر