?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے فواد چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل تو سیاستدانوں کو لیڈر بناتا ہے، آپ سیاسی آدمی ہیں جیل سے نہ ڈریں، گھبرائیں نہیں آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اعتراضات برقرار رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ ہائیکورٹ کا آرڈر فیصلہ کم اور شاہی فرمان زیادہ لگ رہا ہے۔فواد چوہدری نے عدالت کے روبرو مطلع کیا کہ میں 9 مئی کے بعد 7 ماہ جیل میں رہا، جیل سے نکلے تو 35 مقدمات مختلف شہروں میں درج تھے۔
فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کے خلاف درخواست پر اعتراضات لگائے۔
اپیل میں ججز نے اعتراضات کو برقرار رکھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں اعانت جرم کے مقدمات ہیں، اعتراض لگایا گیا کہ برانچ رجسٹری کے ہوتے ہوئے ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر درخواست دائر نہیں ہوسکتی۔سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے فواد چوہدری کی درخواست پر اعتراض اٹھانے پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ اگر ہائیکورٹ وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ کر دے تو پراسیکیوشن کو کیا تکلیف ہے؟۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے شائستہ لودھی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شائستہ لودھی کے ویڈیو کلپ پر 85 مقدمات درج ہوئے۔ کوئٹہ میں 84 مقدمات میں نے خارج کئے تھے۔ فواد چوہدری نے ا س دوران لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر صاحب بلاوجہ جذباتی ہو رہے ہیں جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ سیاسی آدمی ہیں جیل سے نہ ڈریں، جیل تو سیاستدانوں کو لیڈر بناتا ہے۔
گھبرائیں نہیں آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ فواد نے کہا کہ پہلے بھی جیل گئے ہیں دوبارہ چلے جائیں گے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ کے اختیارات ختم نہیں ہوسکتے، مختلف شہروں میں بینچ تو لوگوں کی سہولت کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے مزید کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: مفت میں ویڈیوز تک رسائی دینے والی دنیا کی سب
نومبر
قطر میں تعلقات کو معمول پر لانے میں صیہونیوں کی ناکامی
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں عرب میڈیا نے کارٹونز میں صہیونیوں کی طرف
نومبر
عرب ممالک کا امریکہ کو نظر انداز کرنا، خطے کی کامیابی کا راز
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:جب کہ شام میں دوبارہ داخلے کے لیے عرب لیگ کے
اپریل
صدر مملکت نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت
اکتوبر
مایا علی اور بلال اشرف کی فلم ’خان تمہارا‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان
?️ 12 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، بلال اشرف اور
نومبر
ریلوے میں 8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے۔ حنیف عباسی
?️ 17 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے میں
ستمبر
مقبوضہ جموں و کشمیر کے انتخابات میں BJP کو شکست
?️ 8 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی اسمبلی کیلئے کرائے
اکتوبر
آج تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہیں، رضا ربانی
?️ 27 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ
نومبر