جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں: عدالت کے الیکٹرک پر برہم

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین نے جمشید کوارٹر جہانگیر روڈ پر  بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کےخلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار سمیت وکیل کے الیکٹرک اور سرکاری وکیل پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت عدالت نے وکیل کے الیکٹرک سے علاقے میں لوڈشیڈنگ سے متعلق بیان  حلفی طلب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں  آپ حلفیہ طور پرلکھ کر دیں کہ کتنی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے؟  اس پر وکیل کے الیکٹرک نے کہا  ہمیں اس درخواست گزار پر اعتراض ہے،  یہ کیس لڑتے ہیں اور فیس لیتے ہیں۔

عدالت نے سوال کیا اس وکیل  نے فیس سےکتنے پیسے کمائے ہوں گے ؟ کچھ لوگ ایسے ہوتے جو مفاد عامہ کیلئے ایسے کیسز کرتے ہیں۔

عدالت نے وکیل کے الیکٹرک سے سوال کیا بتائیں لوڈ شیڈنگ کہاں کی جارہی ہے؟  اس پر وکیل نے بتایا کہ جہانگیر روڈ پر لوڈشیڈنگ کا کیس ہے، عدالت نے پوچھا جہانگیر  روڈ پر  رہنے والوں کی مالی حیثیت کیا ہے؟ اس پر درخواست گزار نے بتایا وہاں بہت غریب مڈل کلاس لوگ رہتے ہیں جن کے پاس  اے سی تک نہیں، وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ 

عدالت نے کہا جن کے پاس اے سی تک نہیں ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں۔

جسٹس صلاح الدین پہنور  نے سرکاری وکیل سے کہا  آپ کو  پتا ہے  یورپی ممالک شجر کاری کیلئے فنڈز  دیتے ہیں، وہ لوگ یہاں ہزاروں  ایکڑ  پر  درخت لگانے کیلئے  پیسے دیتے ہیں، ان پیسوں سےلوگوں کو سولر لگا کردیں، ایسے لوگوں کے علاقوں کو سولر  پر  لے آئیں، اسکولوں اور  لائبریریز   پر  تو آپ لوگ سولر لگائیں گے نہیں۔

عدالت نے کے الیکٹرک وکیل سے کہا  آپ کی مجبوریاں اب نہیں چلیں گی، درخواست گزار کہتے ہیں کے الیکٹرک  نے ایسے حالات کردیے کہ  لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

کے الیکٹرک وکیل نے کہا سندھ حکومت کو حکم دیا جائے کہ کنڈے ہٹانے میں ہماری مدد کی جائے، اس پر عدالت نے کہا آپ حلفیہ طور  پر لکھ کر دیں کہ کتنی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، درخواست گزارکی وجہ سے آپ کی وکالت پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

مشہور خبریں۔

افغانستان سے متعلق وزیراعظم کی تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے طالبان حکومت اور تاجکستان کے

فوجی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، پاک فوج

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات اور

کیا ٹرمپ کی اگلی حکومت میں مائیک پومپیو وزیر خارجہ رہیں گے؟

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی انتظامیہ

بھارت کشمیریوں کو قیادت سے محروم کرنے کیلئے حریت رہنماؤں کوجیلوں میں قتل کر رہا ہے: غلام احمد گلزار

?️ 27 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد

بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس

فلسطین میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4 صیہونیوں کی ہلاکت

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامتی

امارات صیہونی حکومت کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا خواہاں

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 7 نے اعلان کیا ہے

ی آئی اے پرواز منزل پر پہنچنے سے قبل ہی اتار لی گئی

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عملے کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے