?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم عمران خان، ڈاکٹر شہباز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’’آج ن لیگ الیکشن میں اکیلی ہی بھاگ رہی ہے اور ابھی شام کو اکیلے بھاگ کر پہلے نمبر پر آنے کے شادیانے بجائے جائیں گےووٹر ٹرن آؤٹ بہت ہی کم ہونے سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ جس میدان میں خان کی جماعت نہیں وہاں اب پبلک کا کوئی انٹرسٹ نہیں۔ قوم ان چوروں کو پہچان چکی۔‘‘
واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔این اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہی تاہم پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد ووٹ ڈال سکیں گے۔
بتاتے چلیں کہ این اے 133 میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز ملک کے انتقال کی وجہ سے خالی والے حلقہ این اے 133 لاہور کی اس نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، حلقے میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر نے کے اہل تھے ، جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 33 ہزار 558 اورخواتین 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہیں ، پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 133 میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ، جن میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 اور سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں ، ان میں سے 200 پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں مرد اور خواتین علیحدہ علیحدہ ووٹ کاسٹ کریں گے جب کہ 54 مخلوط پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ۔
حلقے میں مجموعی طور پر 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ، جس میں آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے تاہم اس نشست کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، یہاں پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ن لیگ اور اسلم گل پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں جب کہ ضمنی انتخابات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں جس کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد افسران و اہل کار ڈیوٹی دے رہے ہیں ، ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز اور 14 ایس ڈی پی اوز فرائض انجام دے رہے ہیں ، اس کے علاوہ 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک ریسپانس ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا دنیا کے رہنما غزہ میں نسل کشی روک سکتے ہیں؟ اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے غزہ میں فلسطینیوں کی
جون
انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ عظمی بخاری
?️ 12 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
جولائی
یمن پر امریکی حملے جاری، انصاراللہ کا انتباہ: جواب دردناک ہوگا
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے
مارچ
ٹرمپ نے روس پر پابندیوں کی شرط دہرائی
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے نیو جرسی میں صحافیوں سے بات چیت کے
ستمبر
اسد قیصر کی مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سے ملاقات
?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی
دسمبر
صیہونی فوج نے غزہ اور رفح کے کن علاقوں کو نشانہ بنایا؟
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں پوری غزہ کی پٹی بالخصوص رفح شہر
مئی
نیتن یاھو کا ٹرمپ کی شکست کے بعد ایران پر امریکی حملے کا مطالبہ
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم
جولائی
16 تاریخ کو ملیر کی عوام سچے اور جھوٹا کا فیصلہ کر دے گی: خرم شیر زمان
?️ 8 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ
فروری