جہانگیرترین کیخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا: شہزاد اکبر

حریم شاہ کی ویڈیو پر حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے ،قانون کے سامنے کوئی پسندیدہ نہیں،جہانگیر ترین کے خلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کے خلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔وہ مہنگی چینی کے ذمے دار ناجائز منافع خور ہیں، منی لانڈرنگ اور سٹہ مافیا چینی مہنگی کرنے میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  اپریل میں چینی کے نرخ ابھی سے طے کرائے جارہے تھے، سٹے بازوں سے حاصل معلومات میں کئی نام سامنے آئے، لاہور اور کراچی میں ایف آئی اے نے سٹے بازوں کے خلاف کارروائی کی،عدالت نے ہمیں کارروائی کرنے کی اجازت دی ہے۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ ہم سب ان آٹھ دس لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں جن کے خلاف کارروائی ضروری ہے، سبسڈی لینا ہو تو ایکس مل پرائس راتوں رات طے کرلی جاتی ہے، عوام کو چینی کتنے کی بیچنی ہے اس کی راہ میں رکاوٹ کی جاتی ہے۔

شہزاد اکبرنے رمضان المبارک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ اطلاعات ہیں  سٹہ مافیا رمضان میں چینی کے دام بہت زیادہ کرنے جا رہے تھے، رمضان کے لیے چینی کی فروری، مارچ کی قیمت سے 20 سے 25 فیصداضافہ کیا جارہا تھا لیکن حکومت کوشش کررہی ہے رمضان میں قیمتوں کو قابو میں رکھاجاسکے اس کے لیے وفاق اور صوبوں کا ہم آہنگی سے کام کرناضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی جی پنجاب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ’پولیس ایڈوائزر فار پیس آپریشنز‘ منتخب

?️ 2 نومبر 2022 پنجاب:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی پی) فیصل شاہکار کو

اقوام متحدہ کے نمائندے کی انصاراللہ کے سربراہ کے ساتھ اہم ملاقات، عبدالمالک الحوثی کی اقوام متحدہ پر شدید تنقید

?️ 2 جون 2021صنعا (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹن گریفٹس کی انصاراللہ کے

صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین

گارڈین: غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے دانستہ ہیں

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: دی گارڈین اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 26 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر

مضبوط دفاعی قوت، قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ فضل الرحمان

?️ 10 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نےکہا

اسرائیل کے ہاتھوں دھماکہ خیز ہتھیاروں کا استعمال تشویشناک ہے:اقوام متحدہ کے عہدیدار

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے

فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے