?️
لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی خط لکھنے سے پہلے کسی وکیل سے پوچھ لیتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کاش وزیراعلی سہیل آفریدی نے جیل قوانین پڑھ لیے ہوتے، ان کا قیدیوں سے ملاقات کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سہیل آفریدی کے خط کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جیل رولز کو فالو کرنا ہوگا، کسی جیل میں کسی سیاسی میٹنگ کی اجازت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے 420 ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ملاقات کے لیے نہیں جیل کے باہر امن و امان کی صورتِ حال پیدا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز قید میں خود پر بیتی کسی بات کو ڈسکس بھی نہیں کرتیں، ان موصوف کو تو باقاعدہ اٹیچ باتھ روم وِد کموڈ بنا کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلِ خانہ سے 189 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، 190 بھی ہو جائیں گی، ملاقات ہو جائے گی، لیکن ملاقات کرنے اور ڈرامے میں فرق ہے، حکومتِ پنجاب نے کسی ملاقات سے نہیں روکا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی مجاہدین کو صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا کہ
اگست
یمنی کب تک فلسیطنیوں کا ساتھ دے سکتے ہیں؟
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسے
جنوری
بشار اسد کے جانے کے ایک سال بعد شام کی صورتحال؛صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار گلوبس کے تجزیہ کار کا ابو محمد الجولانی کے
دسمبر
بوریل کی اسرائیل کے ساتھ سیاسی مذاکرات معطل کرنے کی تجویز
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی اور لبنان میں صیہونی حکومت کے حملوں کے
نومبر
میقاتی کا دفتر پنڈورا کی دستاویزات پر رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ وزیراعظم کے اثاثے 20 سال کی محنت کا نتیجہ
?️ 6 اکتوبر 2021 سچ خبریں: پنڈورا کی دستاویزات کے جواب میں لبنان کے وزیر اعظم
اکتوبر
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے پریشان ہے؟
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر
جون
روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور
مارچ
اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے
?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس پھر سر
جولائی