🗓️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی ہے۔پنجاب پولیس گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب پہنچ گئی ہے۔دشمن دہشتگردی میں ناکام ہوں گے۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے حوالے سے جاری کیئے گئے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر اچھی خبر سنائے گی، ملک میں انتشار پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، افغان بارڈر پر 86 فیصد اور ایران بارڈر پر 46 فیصد فینسنگ ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو سیاسی و معاشی استحکام ایک آنکھ نہیں بھاتا۔شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانا شروع کیئے ہیں، وہ ناکام ہوں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر امن، استحکام اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب گزشتہ روز بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے تھے۔
مشہور خبریں۔
حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بہترین حکمت عملی پیش کرے گی
🗓️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کے
اگست
یورپ کے سر پر منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن کے بحران کا ذکر
فروری
امریکہ اور روس کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے اس ملک کے دو سفارت کاروں
اکتوبر
غزہ کی رہائشی علاقوں پر صیہونیوں کے میزائل حملے
🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آٹھویں مہینے کے آخری دن صیہونی جنگی
جون
بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے
🗓️ 7 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف و مشہور اور شہنشاہ جذبات کہلانے
جولائی
آئندہ 45 دن اہم ہیں الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔شیخ رشید
🗓️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ
جولائی
جو بائیڈن کا ذہنی امتحان لینے کی پیشکش پر انکی اہلیہ کا شدید ردعمل
🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے معمر صدر جو بائیڈن پر ریپبلکنز کی تنقید کے
مارچ
پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا
🗓️ 21 دسمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک
دسمبر