جنرل فیض حمید کابل گئے ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے

شیخ رشید

🗓️

پشاور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد یہ خطہ انتہائی اہم بننے جا رہا ہے ، ممکن ہے کہ ایک نیا بلاک تشکیل پا جائے ، جنرل فیض حمید کابل گئے ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے، کیا امریکہ ، چین ، ترکی اور دیگر ممالک کے لوگ وہاں نہیں گئے ، یہ میری خواہش بھی ہے، میری سیاسی سوچ بھی ہے اور میرا تجزیہ بھی ہے کہ یہ خطہ اہم ہونے بننے جا رہا ہے ، دنیا کی سیاست میں ممکن ہے کہ ایک نیا بلاک بننے جا رہا ہو اور جو ہزاروں میل دور ہم بلاوجہ ان لوگوں کے پریشر میں تھے یہ خطہ اس سارے دباؤ سے نکلنے جا رہا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے ، افغانستان سے 4 ہزار لوگ پاکستان آئے ہیں لیکن اس سے کہیں زیادہ لوگ افغانستان گئے ہیں ، طور خم بارڈر پر حالات بالکل نارمل ہیں اور یہاں ایک بھی مہاجر کیمپ نہیں ہے ، ہم نے افغانستان سے 10 ہزار لوگوں کا انخلا یقینی بنایا ، دنیا کو ہمارے کردار کو سراہنا چاہیے، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں کیوں کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے اور افغانستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان نے اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے اور ہم نے بھی انہیں کہا ہے کہ ہماری سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، ہمارے ذمہ داروں نے طالبان سے کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق ضرور بات کی ہو گی۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کو غزہ پر زمینی حملہ کر کے کیا حاصل ہوا ہے؟

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر نے فلسطینی مجاہدین کی تعریف کرتے

اردو کو سرکاری زبان رائج کرنے کے حکم پر فوری عمل در آمد کیا جائے: سپریم کورٹ

🗓️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اردو کو بطور سرکاری زبان

ملک بھر میں حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری

🗓️ 11 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہائی

امریکی قبضے کے دوران سب سے زیادہ ڈالر عراق سے نکلے: حیدر العبادی

🗓️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:عراق کے سابق وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک ٹیلی ویژن

بھارت آزادی پسند تنظیموں پر پابندی سے کشمیریوں کو تحریک آزادی سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتا، حریت کانفرنس

🗓️ 28 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل

  مسجد اقصیٰ میں صیہونی انتہا پسند وزیر کے داخلے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل  

🗓️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے صیہونی حکومت کی داخلی سکیورٹی کے انتہاپسند

امریکہ کا مائک

🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے شمالی کوریا کے رہنما

اسرائیلی فوج کو1973 کے بعد سب سے بڑے نفسیاتی مسئلے کا سامنا

🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے