?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے، قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو بہت سے لوگوں کو ناممکن لگتا تھا، 14 اگست 1947ء سے قبل بہت لوگوں کو ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کا قیام ناممکن لگتا تھا، بانی پاکستان کا خواب تھا کہ ہر شہری کو مذہب، ذات، جنس یا عقیدے سے بالاتر ہو کر عزت، مساوات اور انصاف سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کے بانیان کے اُس وژن کی محافظ رہی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کے تحفظ اور آئین کے دفاع کیلئے جدوجہد کرتی آئی ہے، پیپلز پارٹی ارض وطن کو ایک ایسا ملک بنانے کیلئے سرگرم عمل جہاں مواقع چند افراد کا استحقاق نہیں بلکہ سب کا حق ہوں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگیاں ملک و قوم کیلئے وقف کردیں، قائدِ عوام اور بی بی شہید کی زندگیاں جمہوریت، پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وقف تھیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی قربانیاں آج بھی مشعلِ راہ ہیں، جو ہمیں ایک روشن اور منصفانہ مستقبل کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج یومِ آزادی کے موقع پر میں ہر پاکستانی، خصوصاً اپنی نوجوان نسل سے ایک اپیل کرتا ہوں کہ آپ تقسیم سے بالاتر ہوکر نفرت اور عدم برداشت کو مسترد کریں، آپ ایک پُرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں، آئیں عہد کریں کہ ہم اپنی جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور اپنے عوام کو بااختیار بنائیں گے۔


مشہور خبریں۔
نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا
?️ 21 اکتوبر 2025نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ
اکتوبر
رفح میں صہیونیوں کے وحشیانہ جرم پر حماس کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں
فروری
ڈیجیٹل معیشت میں شراکت کیلئے عالمی ایکسچینجز، وی اے ایس پیز سے درخواستیں طلب
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے
ستمبر
آئی ایم ایف بورڈ کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد، ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر زور
?️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے
ستمبر
مزاحمتی گروپوں میں تفرقہ ڈالنے کی صیہونی چال ناکام:برطانوی تجزیہ کار
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں رہنے والے ایک انگریز تجزیہ کار رابرٹ انلاکش
مئی
صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک
?️ 23 ستمبر 2025 صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک فؤاد شکر، جو
ستمبر
یوکرین کیا تھا اور کیا ہو گیا!
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: مسعود اسداللہی کا کہنا ہے کہ سرد جنگ اور سوویت
فروری
ترک سیاست دانوں نے ایردوآن کے خلاف روبیو کے تضحیک آمیز ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: اردوغان کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے سخت اور
ستمبر