?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی جلسے میں شرکت کرنے والوں کو قومی پرچم لانے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی شہ پر مقامی میرجعفروں کی مدد سے حکومتیں بدلی جاتی ہیں، اب یہ پاکستان کی خودمختاری اورحقیقی جمہوریت کی جنگ ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی میں ہمارے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ قومی پرچم اپنے ساتھ لے کر آئیں کیونکہ اب یہ امریکی شہ پر مقامی میرجعفروں کی معاونت سے حکومتیں بدلنےکیخلاف پاکستان کی خودمختاری اورحقیقی جمہوریت کی ایک جنگ ہے۔
عمران خان نے امپورٹڈ، حکومت، نامنظورکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل ہفتہ کو کراچی پہنچیں گے، پاکستان تحریک انصاف کل 16 اپریل کو باغ جناح میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جس کے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان 16 اپریل کوشام چار بجے کراچی پہنچیں گے، ایئرپورٹ سے وہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیلی کی رہائش گاہ جائیں گے، جس کے بعد وہ شوکت خانم کینسراسپتال کراچی کے لئے منعقدہ فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کرینگے اور مختصر خطاب کرینگے۔
فنڈ ریزنگ تقریب کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جلسے میں شرکت کے لئے باغ جناح روانہ ہونگے اور عوام کے جم غفیر سے خطاب کرینگے۔ سابق وزیراعظم عمران خان 16 اپریل کی رات کراچی میں ہی قیام کرینگے، 17 اپریل کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے۔ مزید برآں تحریک انصاف نے 16 اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے سے متعلق منفی خبروں اور افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کے جلسے کے ملتوی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں مخالفین کی پھیلائی گئی قیاس آرائیوں پر عوام یقین نہ کریں۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ کراچی جلسے کے وقت ملک بھر میں سڑکوں پر آکر احتجاج بھی کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور کب تک یہ خلاف ورزی جاری رکھے گا ؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:لاذقیہ میں متحارب فریقوں کے مصالحتی مرکز کے روسی مرکز نے
اگست
ضاحیہ پر اسرائیل کے حملے کے حقائق کیا تھے ؟
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: چار ماہ سے زائد عرصے کی جنگ بندی کے بعد
مارچ
مجھے اور ٹرمپ کو بچا لو،ایران نے بہت بڑی دھمکی دی ہے:سابق امریکی وزیر خارجہ
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جنہوں نے سی آئی اے
جنوری
وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جو چوری کوبرا نہیں سمجھتیں:وزیراعظم
?️ 3 مارچ 2022وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جو چوری
مارچ
الاقصیٰ طوفان کے شعلے نہیں بجھیں گے: حماس
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شہید یحییٰ سنوار (ابو ابراہیم)، تحریک
اکتوبر
پاک فوج کے جوان مری سے گاڑیاں نکالنے میں رات بھر متحرک رہے:شہباز گل
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
جنوری
اگر ضرورت پڑی تو روس کی داخلی سرحدوں کو نشانہ بنائیں گے: یوکرائن
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے ایک اہلکار نے بدھ کو اعلان کیا کہ
ستمبر
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب
?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت
اپریل