?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت ،رہنما اور کارکنان بلا تعطل ہونے والے ظلم اور جبر کے عادی ہو چکے ہیں، ان شا اللہ عمران خان کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ایک دن ملک میں آئین و قانون کی حقیقی عملداری نظر آئے گی ،عمران خان اور بشری بی بی صبر اور استقامت کے ساتھ جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے جعلی حکمرانوں کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ حماد اظہر سے ان کے والد میاں اظہر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ رجیم ظلم اور جبر کے تما م حربے آزما چکی ہے لیکن عمران خان کی محبت کو کارکنان اور عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکا ، میرا دعویٰ ہے جب بھی انتخابات ہوں گے عوام 8فروری پلس کا خاموش انقلاب برپا کریں گے اور اس بار کوئی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ نام نہاد تجربہ کاروں نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت جعلی اعدادوشمار پیش کرنے کیلئے مشہور ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی ادارے ان کے اعدادوشمار پر اعتبار نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت اور مہنگائی اپنی انتہا پر پہنچ چکی ہے اور جعلی حکمران ہٹ دھرمی کے ساتھ سب اچھا کی رپورٹ دے کر آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
روس کا جاپان کے اقدامات کا سخت جواب دینے کا اعلان
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ آندری رودینکو نے کہا ہے کہ
نومبر
تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع
?️ 1 فروری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم تا پنڈدادن
فروری
فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے بعد بدامنی کی لہر
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: فرانس میں پارلیمانی انتخابات غیر متوقع نتائج کے ساتھ ابتدائی
جولائی
حلب میں امریکہ کیا کردار ادا کررہا ہے؟
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: علیرضا مجیدی – اگر کوئی حلب کی ایسی صورت حال
دسمبر
ایرانی حملوں سے نواتیم ایئربیس میں شدید آتشزدگی
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:اگرچہ صہیونی حکومت کی جانب سے شدید میڈیا سنسر شپ
جون
امریکہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے
فروری
یمنیوں نے تیل منڈی میں بھی ہلچل مچادی؛سات سال میں سب سے زیادہ قیمتیں
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے خلاف برسوں سے جارحیت کے ملوث متحدہ عرب امارات
جنوری
پیوٹن کا دورہ تہران، روس کو تنہا کرنے میں مغرب کی ناکامی
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ
جولائی