🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب کوئی تہذیب ترقی کرتی ہے تو اس کے رول ماڈل دانشور بن جاتے ہیں کیونکہ وہ قوم کی رہنمائی کرتے ہوئے ان کا قبلہ درست کرتے ہیں اکادمی ادبیات پاکستان میں’ ’ایوان اعزاز“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کا سنہری دور شروع ہوا تو البیرونی اور ابن بطوطہ جیسے دانشوروں کا بڑا مقام تھا اور وہ دنیا میں جہاں بھی جاتے تھے ان کی بہت قدرومنزلت کی جاتی تھی.
انہوں نے کہا کہ جب کوئی تہذیب ترقی کرتی ہے تو اس کے رول ماڈل دانشور بن جاتے ہیں کیونکہ وہ قوم کی رہنمائی کرتے ہوئے ان کا قبلہ درست کرتے ہیں اور جب اسکالرز غلط راستے پر چلے جاتے ہیں تو تہذیبیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں لہٰذا اگر دانشور درست رہنمائی کریں تو تہذیبیں زوال پذیر نہ ہوں لیکن اسکالرز بھی غلط راستے پر چلے جاتے ہیں.انہوں نے کہا کہ دانشور قوم کے نظریے کا تحفظ کرتے ہیں، علامہ اقبال کے ساری دنیا میں مسلمانوں پر جو اثرات مرتب ہوئے وہ بے مثال تھے اور جو آج کے پاکستان میں دانشوروں کی بہت ضرورت ہے عمران خان نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگوں کو اسلام کی تاریخ کا ہی نہیں پتہ، لوگوں کو جنگیں یاد ہیں لیکن لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہے کہ دنیا کی تاریخ میں اتنا بڑا انقلاب جنگوں کی وجہ سے نہیں آیا اس انقلاب کی کوئی مثال نہیں ملتی.
انہوں نے کہاکہ نبی اکرمﷺکے دور میں 622 سے 632 ہجری تک 10سال کے دوران صرف 1400 لوگ جنگوں میں مرے تھے جس میں 600 مسلمان شہید ہوئے تھے اور ڈیڑھ سو مربع میل پر پھیل چکے تھے تو وہ تلوار سے نہیں آیا تھا بلکہ دراصل وہ فکری انقلاب تھا، لوگوں کے کردار بدل گئے تھے. انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کے اس فکری انقلاب کے بارے میں بتانا اب انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان پر اب میڈیا اور سوشل میڈیا کی یلغار کا سامنا ہے، انسانی تاریخ میں بچوں اور نوجوان کے ساتھ کبھی ایسا نہ تھا اور ان کے پاس زیادہ تر معلوماتی اور مثبت مواد ہے لیکن دوسرے ایسے مواد کا بھی سامنا ہے جس کا انسانی تاریخ میں بچوں نے سامنا نہیں کیا.
مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔
🗓️ 10 اگست 2022لاہور:(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی
اگست
Mount Rinjani to be closed following the Lombok earthquake
🗓️ 26 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
فلسطین میں غاصبانہ قبضے کی پالیسی کے الٹے نتائج
🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی استقامتی کارروائیوں کی حالیہ
فروری
وزیر خارجہ اور شازیہ مری کے درمیان تلخ کلامی
🗓️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے
جون
ایسا صدر میں جس کی پارلیمنٹ میں بھی نہیں چلتی
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: کانگریس کے ریپبلکن ارکان یوکرین کے بارے میں بائیڈن کی
اکتوبر
متعدد افراد کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم؛ وجہ؟
🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین
جون
کیا اسرائیل حماس کو شکست دے سکتا ہے؟موساد کے سابق چیف کی زبانی
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سابق موساد چیف نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب
مئی
غزہ جنگ کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کا کیا ہوا؟
🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: مزاحمت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ مصری اور قطری
اپریل