جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، فواد چوہدری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 45 ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے سے ڈر رہا ہے، جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، عمران خان نے جس دن سے کہا الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگے گا اس دن سے یہ ڈرے ہوئے ہیں، فارم 45 کی قانون سازی شہید بے نظیر بھٹو نے کروائی اور فارم 45 کی اہمیت عمران خان نے عوام کا باور کروائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی صدر کیلئے نامزدگی بہترین فیصلہ ہے اب نواز شریف کس منہ سے محمود خان اچکزئی کی مخالفت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ہم نے اپنی پرامن سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھایا ہے مگر تحریک انصاف کو انتخابات سے جبراً باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود جمہور (عوام) نے 8 فروری کو عمران خان اور ان کی جماعت کو اپنے مینڈیٹ سے نوازا تو 5th جنریشن دھاندلی سےعوامی مینڈیٹ پر تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالتے ہوئے عوام کی منتخب اکثریت کو زبردستی اقلیّت میں بدل دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف دستور، جمہوریت اور پارلیمان پر یہ حملہ کسی طور گوارا نہیں کرے گی چنانچہ عوامی مینڈیٹ کے تحفّظ کیلئے ہر ممکن قانونی، جمہوری اور سیاسی رستہ اختیار کیا جائے گا، بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر آج مؤرخہ 2 مارچ بروز ہفتہ ملک بھر میں مختص کیے گئے مقامات پر نہایت بھرپور انداز میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، عوام سےاپیل ہے کہ اپنے ووٹ کی حرمت اور مینڈیٹ چوروں سے اپنا مینڈیٹ واپس نکلوانے کیلئے نکلیں اور اس پرامن احتجاج میں شریک ہوں۔

مشہور خبریں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا حکومت کو شدید انتباہ

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے

قطر کے وزیر خارجہ نے عمران خان سے ملاقات کی

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے قطر کے نائب وزیراعظم اور

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے

صیہونی اخبار نے لیا نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں

?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے گذشتہ دو سالوں کے دوران حکومت میں

سی پیک کیلئے پاکستان کو 24 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے، وزارت منصوبہ بندی

?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ سی

عمران خان چاہتے ہیں کہ مذاکرات کیلئے ٹائم فریم مقرر کیا جائے، بیرسٹر گوہر

?️ 24 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے

ہمیں عربوں کو ایک نیا یوم نحس دکھانا ہوگا :صہیونی وزیر

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: "بیٹزلیل سموٹریچ”، جو بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ میں وزیر

کیا آئندہ امریکی صدر ٹرمپ ہوں گے؟

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں اس پارٹی کے حتمی امیدوار کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے