?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، ججز صاحبان اور دیگر نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق امین الدین خان کا بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا اطلاق عہدے کا حلف لینے کے دن سے ہوگا۔
جسٹس امین الدین خان 1960 میں ملتان میں پیدا ہوئے، انہوں نے یونیورسٹی لا کالج ملتان سے 1984 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور اپنے والد خان صادق محمد احسن کے ماتحت پریکٹس شروع کی۔
وہ 1987 میں لاہور ہائی کورٹ اور 2001 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے، انہوں نے 2001 میں ملتان میں ظفر لا چیمبرز میں شمولیت اختیار کی اور 2011 میں جج کے عہدے پر فائز ہونے تک قانونی فرم کے ساتھ کام کیا۔
انہوں نے 2019 میں سپریم کورٹ کے جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔
انہیں نومبر 2024 میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا سربراہ بنایا گیا تھا، جبکہ وہ سپریم کورٹ کے ججوں میں سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے عہدے استعفی دے دیا تھا۔
دریں اثنا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیے تھے جس کے بعد 27ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی تھی، صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئینی ترمیم پر دستخط کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
آزاد میڈیا کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہے، وزیر اعظم
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت
دسمبر
یمن، جنگ کے نویں سال میں زبردست تیاری
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:علاقائی مسائل کے سینئر ماہر سعد اللہ زارعی نے تسنیم خبر
ستمبر
یوکرین کی فوج اور بینکنگ ویب سائٹس پر سائبر حملہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین نےاعلان کیا کہ وزارت دفاع مسلح افواج اور دو بینکوں،
فروری
اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل کی لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے اہم ملاقات، اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر زور دیا
?️ 28 مئی 2021بیروت (سچ خبریں) فلسطینی تحریک، اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ
مئی
مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:ہفتے کی شام صہیونی میڈیا نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور
فروری
پی آئی اے کی نجکاری، تین بولیاں موصول، فیصلہ آج متوقع
?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن پاکستان
دسمبر
عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری
?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو
دسمبر
نیورا لنک کی ڈیوائس تیسرے انسان کے دماغ میں نصب
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ٹیلی
جنوری