?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کو معاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملازم کو معاف کر دیا ہے ، جس کے بعد ملازم کو بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملازم چھ سال سے عمران خان کے گھر میں کام کرتا تھا ، اس ملازم کو عمران خان کے گھر میں ڈیوائس لگانے کا کہا گیا ، اس کے علاوہ ملازم کو دوسرے ملازموں سے رابطہ کرانے کے لیے بھی کہا گیا۔
خیال رہے کہ بنی گالہ کے ملازم کے ذریعے چئیرمین تحریک انصاف کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق بنی گالہ کے ملازم کے ذریعے عمران خان کی جاسوسی کیلئے ان کے کمرے میں ایک جاسوسی کی ڈیوائس لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔
اس مقصد کے لیے بنی گالہ کے ایک ملازم کو کاروباری کا جھانسہ دے کر، پیسوں کی لالچ دے کے کہا گیا کہ عمران خان کے کمرے میں خفیہ ڈیوائس لگائی جائے ، مذکورہ ملازم عمران خان کی جاسوسی کے منصوبے پر عمل کیلئے راضی بھی ہو گیا تھا تاہم عمران خان کی جاسوسی کے منصوبے کا بھانڈا بنی گالہ کے ہی ایک ملازم کی جانب سے پھوڑا گیا اور جس نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا، منصوبے کی اطلاع کے بعد بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے تمام معاملے کی تصدیق کی اور کہا کہ جو ملازم پکڑا گیا ہے اس نے اور بھی بہت باتیں بتائی ہیں تاہم فی الحال اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا ، ہم کچھ ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں عمران خان کی جان کو خطرات ہیں اور حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو عمران خان کی سیکیورٹی سے آگاہ کرچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی وزیر خارجہ: ہم ایرانی زائرین کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اسلامی
جون
اسرائیل اپنے وجود کے بحران سے دوچار
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونی
اگست
فلسطینیوں کی حمایت کرکے پاکستان نے مسلم امہ کے دل جیت لیئے، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی
?️ 29 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے بے گناہ
مئی
زیادہ تر یورپی شہری روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے خارجہ تعلقات کے شعبے کی جانب سے 11
جون
وعدے کی سرزمین کا بھرم ایک بڑی ناکامی کا باعث بنے گا: اردگان
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آج پارلیمنٹ میں جسٹس
اکتوبر
قطری خواتین کی ائرپورٹ پر متنازعہ تلاشی کی شکایت
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:قطری خواتین کے ایک گروپ نے اس ملک کے حکام سے
نومبر
اسحٰق ڈار کی ڈالر کو قابو کرنے کی کوششیں،
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالیاتی شعبے نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے
جنوری
میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد علی شاہ
?️ 26 جنوری 2021میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد
جنوری