توشہ خانہ کیس: ’وکیل الیکشن کمیشن کی طبیعت خراب‘، عمران خان کی سزا کےخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

سابق وزیراعظم کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے وکیل سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان ، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین و دیگر عدالت پیش ہوئے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرہ عدالت موجود تھیں۔

آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز کی جانب سے اپنے دلائل مکمل کرنے کی توقع تھی، تاہم وہ ’انتہائی بیمار‘ ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

معاون وکیل نے بتایا کہ امجد پرویز کی طبیعت انتہائی خراب ہیں، اسی لیے میں پیش ہورہا ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ضمانت کا معاملہ چل رہا ہے، یہ غلط بات ہے۔

معاون وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ایسے حالات تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتے ہیں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی نہیں، ایسا کسی کے ساتھ نہیں ہوسکتا، میری کل طبیعت خراب تھی لیکن میں آیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ انتہائی غلط اقدام ہیں، مجموعی طور پر دس منٹ کے دلائل دینے ہیں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بھی سینئر وکیل ہیں اور وکالت نامہ بھی ہے، الیکشن کمیشن کے اپنے وکلا موجود ہیں۔

لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ ہم نے صرف معاونت کرنی ہے باقی آپ اللہ کو جوابدہ ہیں، ایک شخص بیس دنوں سے اندر پڑا ہے۔

عدالت نے کہا کہ جمعہ کو ڈویژن بینچ نہیں ہوتا، ہم نے صرف اس کیس کے لیے سماعت رکھی، لطیف کھوسہ نے آپ نے جو کرنا ہے کریں، پھر میں آپ کی عدالت میں نہیں آؤں گا۔

لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ آپ سزا معطلی کے لیے تیار ہی نہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہیں، یہ ایک جیل میں پڑے شخص کی زندگی کے تین دن مانگ رہے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ خدارا اس ادارے کو ایسا نہ بنائے کہ آپ کا ماتحت آپ کی بات نہ بنائے، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے جو کیا غلط کیا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ اس کیس میں سقم موجود ہیں، آپ نے جو کرنا ہے کریں جو فیصلہ آپ نے کرنا ہے کریں۔

اس کے ساتھ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

رفح کراسنگ کی مسلسل بلاکنگ کا سلسلہ جاری

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: فلسطین ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان

ٹک ٹاک انسٹاگرام جیسی فوٹو ایپ لانچ کرنے کو تیار

?️ 12 اپریل 2024سچ خبریں: ٹک ٹاک ایک فوٹو شیئرنگ ایپ لانچ کرکے سوشل میڈیا

شہباز گل پر حملے کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی: حماد اظہر

?️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے وفاقی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع، مسلم لیگ (ن) ارکان کی سیکیورٹی گارڈز سے جھگڑا

?️ 10 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے تاخیر کے بعد

کیا صیہونی برّی فوج بالکل ناکارہ ہو چکی ہے؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ بدھ کی شام صیہونی حکومت کی فوج نے 17 سال

غزہ میں قابضین کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کو 77 دن گزر چکے ہیں اور

کیا چین روس کو فوجی امداد فراہم کر رہا ہے؟

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی صدر کے سینئر سفارتی مشیر کا دعویٰ ہے کہ

یمن میں سعودی اور اماراتی اثر و رسوخ کی خفیہ جنگ پر وارننگ

?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:انسانی حقوق کے یمنی کے ماہر نبیل الحدا نے خبردار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے