?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے اس لیے توانائی کی بچت کرنے کے لیے شادی ہالوں کی اوقات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس اور مارکیٹوں کی اوقات رات 8 بجے تک مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شادہ ہالوں کی اوقات رات 10 بجے تک محدود کی جائے گی اور ریسٹورنٹ اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک بند ہو جائیں گی مگر ریسٹورنٹس کے لیے گنجائش ہے کہ شاید ان کو ایک گھنٹہ مزید بڑھایا جائے لیکن ان اقدامات سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پالیسی کے نفاذ کے لیے چاروں صوبوں سے رابطہ کریں گے کیونکہ یہ ایک قومی پروگرام ہے جس کو صوبوں کی مشاورت سے شروع کرنا لازمی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پوری دنیا میں مارکیٹیں 6 بجے کے بعد بند ہوجاتی ہیں مگر پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مارکیٹیں رات کو 12 بجے تک کھلی ہوتی ہیں جبکہ صبح کو 12 سے 2 بجے تک مارکیٹیں کھولی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سورج کی روشنی سے مستفید نہیں ہوتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے مارکیٹیں شام کو بند ہو جاتی تھیں مگر اب نیا رواج چل پڑا ہے اس لیے ہمیں اپنی وعادات کو تبدیل کرنا ہوگا اور ہمیں اگر اپنے وسائل میں رہنا ہے تو اپنے ذرائع کے مطابق رہنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 7 ماہ سے اس پالیسی پر کام چل رہا تھا مگر اب صوبوں سے مشاورت کریں گے اور انہیں اس بات پر راضی کریں گے کہ قومی ایمرجنسی کے لیے اس پالیسی کو اپنانا ہوگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ تین چار دنوں سے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں قوم کو محدود وسائل میں رہنے کے لیے کفایت شعاری کی پالیسی دینے پر تبادلہ خیال ہوا ہے جس پر 22 دسمبر کو عمل شروع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں صوبوں سے بھی رائے لی جائے گی۔
وزیر دفاع نے اپنا تخمینہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر سرکاری دفاتر کا 20 فیصد عملہ گھر سے کام کرے تو اس سے سالانہ 56 ارب روپے بچ سکتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ گھروں اور دفاتر میں پرانے پنکھوں پر 120 سے 130 یونٹ بجلی خرچ ہوتی ہے مگر ان کی جگہ نئے پنکھے آگئے ہیں جو 40 سے 60 یونٹ پر چلتے ہیں تو اس سے بھی 15 ارب روپے سالانہ بچائے جا سکتے ہیں اسی طرح پرانے بلبوں کی جگہ نئے بلب لگانے سے 23 ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھروں میں چھوٹے چھوٹے اقدامات سے سالانہ 6 ہزار میگاواٹ بجلی محفوظ کی جا سکتی ہے کیونکہ توانائی کا نظام ایندھن پر چلتا ہے اور جب تک قابل تجدید توانائی پر منتقل ہوں ہمیں یہ اقدامات کرنے ہوں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ گیس پر چلنے والت گیرز میں کونیکل بیفل کے لیے گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بات کریں گے تاکہ وہ معیار کے مطابق اس پر عمل کریں جس سے سالانہ 92 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
اسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر ان میں سے ایک کو چھوڑ کر دوسری لائٹ چلائی جائے تو اس سے سالانہ 4 ارب روپے کی بچت ہوگی، اسی طرح ایندھن پر چلنے والی موٹر سائیکلوں کی جگہ الیکٹرک موٹر سائیکل لانے کے لیے کام شروع کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کمپنیوں سے مذاکرات بھی ہو رہے ہیں اور اس اقدام سے سالانہ 86 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
یمن جنگ کے بارے میں یواے ای کا اہم اعتراف
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی اتحادی یمن میں جنوبی عبوری کونسل کی
اپریل
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے قسط کے اجرا کے لیے آخری شرط پوری کرلی ہے۔
?️ 2 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی
اگست
ملک بھر میں مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر
اگست
افغان ترک میں دوسری بڑی غیر ملکی آبادی
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: ترک شماریاتی ادارے نے ایڈریس پر مبنی آبادی کے اندراج
فروری
برطانیہ کی نگاہ میں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی
دسمبر
وقت آگیا ہے پاک-چین دوستی مزید مستحکم کی جائے، انوار الحق کاکڑ
?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
اکتوبر
حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب روپے کا ریلیف دے رہی ہے،شوکت ترین
?️ 9 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
مارچ
بائیڈن کی الٹی گنتی شروع
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو سے بات
اکتوبر