🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم تا پنڈدادن خان دورویہ سڑک خرد برد کیس میں سابق وفاقی وزیرِ فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع کردی۔
میڈیا کے مطابق فواد چوہدری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، سابق وفاقی وزیر کی جانب سے وکیل قیصر امام اور عامر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث کی سماعت ملتوی 14 فروری تک ملتوی اور فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع کر دی گئی۔
16 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وارنٹ تعمیل کروانے کی اجازت دے دی تھی۔
20 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا تھا۔
30 دسمبر کو عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔
اس کے بعد 5 جنوری کو سابق وفاقی وزیر کا 4 روزہ اور 9 جنوری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
بعد ازاں، 12 جنوری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی مساوی توسیع کا مطالبہ
🗓️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے
جولائی
فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن، پاکستانی قیادت کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر زور
🗓️ 29 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز
نومبر
صیہونی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 106 فلسطینی زخمی
🗓️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی نابلس میں ایک
جولائی
عراقی پارلیمنٹ کے واقعات کے بارے میں صدر کا بیان
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی الصدر
جولائی
حزب اللہ کے راکٹوں کے بوجھ تلے صیہونی معیشت کیسے مفلوج ہوئی؟
🗓️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی کاروائیوں کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کی
جنوری
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سےکہا گیا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔
🗓️ 2 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی
اگست
مغربی ممالک کے ساتھ تصادم کا امکان: روسی فوج
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان میں
اگست
ہم ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے: بائیڈن
🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی صبح شام کے خلاف
مارچ