تعطل کے شکار جائزوں کے بعد حکومت کی نظریں آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام پر

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف کا نیا بیل آؤٹ پروگرام ناگزیر ہو گیا ہے کیونکہ قرض دہندہ اس بات پر بضد ہے کہ پاکستان رواں مالی سال کے لیے 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کے خلاکو پُر کرے اور 30 جون کو موجودہ قرض کے معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے اگلے سال کے بجٹ کے فریم ورک پر سمجھوتہ کر لے۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ حکومت باضابطہ طور پر ایک نئے پروگرام کے لیے نویں سہ ماہی کا جائزہ مثبت انداز میں مکمل کرنے کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ سے آئندہ مالی سال کے اوائل میں رجوع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قرض کا ایک نیا معاہدہ اہم ہے کیونکہ ملک کو آئندہ مالی سال کے دوران بیرونی فنانسنگ میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہوگی، جو آئی ایم ایف کی چھتری کے بغیر کمرشل بینکوں اور کیپٹل مارکیٹوں سے نہیں اٹھائی جا سکتی۔

اس کا مطلب ہے کہ 10ویں اور 11ویں جائزے رواں ماہ کے آخر میں پروگرام کی مدت ختم ہونے سے پہلے مکمل نہیں کیے جا سکتے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ایک پارلیمانی پینل کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان حالیہ رابطے کے دوران پاکستان سے کہا گیا کہ وہ 6 ارب ڈالر کے نئے قرضوں کا بندوبست کرے، تاکہ 30 جون کو رواں مالی سال کے اختتام پر فنانسنگ کے خلا کو پر کیا جاسکے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے سامنے بیان دیتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کی پوری اقتصادی ٹیم نے بھی ورچوئل مباحثوں میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عہدیداروں نے دلیل دی کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، کفایت شعاری اور درآمدی کنٹرول کو کم کرکے بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو کم کیا گیا ہے اور 6 ارب ڈالر کی ضرورت نہیں جسے آئی ایم ایف کو قبول کرنا چاہیے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ آئی ایم ایف نے اس سے قبل عملے کی سطح کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے 6 ارب ڈالر کی بیرونی ضروریات میں سے نصف کی پیشگی یقین دہانی مانگی تھی جس پر حکام نے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کے ذریعے اس کا بندوبست کیا، جنہوں نے براہ راست آئی ایم ایف کو تصدیق بھی کی۔عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ 9 فروری سے پہلے کے عرصے میں جب دونوں فریقین نے عملے کی سطح پر مذاکرات مکمل کیے، پاکستان نے 3 ارب ڈالر کی ادائیگی بھی اس یقین کے ساتھ کی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مارکیٹ کی بےیقینی صورتحال کو دور، تاثرات کو بہتر اور آئی ایم ایف فنڈنگ کے تعطل کی وجہ سے کمرشل بینکوں کے روکے گئے قرضوں کو کھول سکتا ہے۔

تاہم قرض دہندہ نے اصرار کیا کہ پاکستان عملے کی سطح کے معاہدے سے پہلے 6 ارب ڈالر کے مالیاتی فرق کو پورا کرے۔

اس مرحلے پر آئی ایم ایف نے حکومت کے بجٹ اعداد و شمار مانگے ہیں جو نویں کے بجائے 10ویں سہ ماہی جائزے کے لیے درکار تھے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ’حالانکہ 9ویں جائزے کے لیے ان کی ضرورت نہیں تھی اس کے باوجود ہم نے بجٹ کے اعداد و شمار کا اشتراک کرنے پر اتفاق کیا اور ہم ان چیزوں کو فنڈ کے ساتھ پہلے ہی شیئر کر چکے ہیں‘۔

انہوں نے آئی ایم ایف کے سخت مؤقف کو گزشتہ حکومت کی جانب سے فنڈ کے ساتھ وعدوں کی خلاف ورزی سے جوڑا، جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف اب زبانی یقین دہانیوں کے بجائے اقدامات پر زور دے رہا ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ بجٹ کی حکمت عملی اور فریم ورک قرض دہندہ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے اور ’اب ہم آئی ایم ایف کے ساتھ واپس باقاعدگی سے بات کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ بڑے پیمانے پر آئی ایم ایف کی ضروریات کے مطابق ہے، اسٹرکچرل اصلاحات کو یکے بعد دیگرے حکومتوں نے طویل عرصے سے مؤخر کیا حالانکہ ان سے ملک اور اس کے عوام کو فائدہ پہنچ سکتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وسیع پیمانے پر ان (بجٹ) اعداد و شمار کے ساتھ، ہم انہیں (آئی ایم ایف) کو معاہدے کے لیے راضی کرنے کے لیے پر امید ہیں۔‘

زرمبادلہ کے ذخائر برقرار رکھنے کے لیے غیر ملکی کرنسی کے ذخیرہ اندوزوں کو عام معافی کی پیشکش کے متبادل آپشنز کی اطلاعات کے بارے میں ایک سوال پر، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت ایسے کسی منصوبے پر غور نہیں کر رہی اور وہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے پرعزم ہے اور اسے مکمل کرنے کی منتظر ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی انتہاپسند وزیر کا غزہ جنگ کے بارے میں شرانگیز بیان

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے ایک بار پھر غزہ

طورخم بارڈر کی بندش سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ

?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی مسلسل پانچویں روز بھی

کوئٹہ: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس اورمسلح افراد میں تصادم

?️ 6 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر

داعش کے خلاف تاریخی فتح، عالمی خطرے کے خلاف انسانیت کی فتح تھی:عراقی وزیر اعظم

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے داعش کے خلاف

پاکستانی وزیر اطلاعات کی میڈیا کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید

?️ 6 نومبر 2025پاکستانی وزیر اطلاعات کی میڈیا کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون

Exclusive: Selena Gomez Reveals Why She Reconnected with Justin Bieber

?️ 5 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

امن ایسا ہونا چاہیے جو عزت کے ساتھ ہو

?️ 25 نومبر 2025امن ایسا ہونا چاہیے جو عزت کے ساتھ ہو یوکرین کے صدر

میں جلدی ہی سعودی عرب میں ہوں گا:صیہونی ربی

?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صیہونی ربی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے