🗓️
سچ خبریں:پاکستانی دستاویزی فلم بنانے والے ایک صحافی نے کہا کہ اس سال کے ورلڈ کپ میں آپ نے دیکھا کہ عربوں اور مسلمانوں نے اسرائیلی میڈیا کے ساتھ بات کرنے سے بھی انکار کر دیا، میرے خیال میں یہ ٹورنامنٹ فلسطینی عوام کی اسرائیل پر فتح تھی۔
سولہویں بین الاقوامی حقیقت سنیما فیسٹیول کے موقع پر پاکستانی صحافی اور دستاویزی فلم بنانے والے صحافی جاوید رانا نے ایران کے خلاف مغربی میڈیا کی سرگرمیوں کے میدان میں مختلف مسائل کے بارے میں بات کی،انہوں نے کہ 20 سال پہلے امریکہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بہانے عراق پر حملہ کیا اور ہزاروں لوگ مارے گئے، اس کے بعد کیا ہوا؟ ملک میں افراتفری مچ گئی اور سب کچھ داعش کو دے دیا گیا، داعش کیا تھی؟ داعش ایک سیاسی نظام تھا جسے امریکہ اور اسرائیل نے پس پردہ ڈیزائن کیا تھا اور چونکہ وہ جانتے تھے کہ عراق اور دیگر ممالک مسلمان ہیں، اس لیے انہوں نے پوری دنیا سے انتہا پسند جہادیوں کو اکٹھا کیا اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے انہیں ان ممالک میں بھیج دیا، یہ تمام سرگرمیاں اس جھوٹ پر مبنی تھیں جسے امریکی اور اسرائیلی میڈیا سے پھیلایا، ایک طرف امریکہ نے ایران پر اقتصادی پابندیاں لگا رکھی ہیں جن سے ایرانیوں کے لیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں اور دوسری طرف وہ موجودہ حقائق کو بگاڑ کر پیش کر رہے ہیں،امریکی میڈیا میں خواتین کے حقوق اور حجاب کے بارے میں بحث ایران میں بحران پیدا کرنے کے لیے پہلے سے طے شدہ منصوبہ ہے۔
میرا مشورہ ہے کہ تمام ممالک میں خواتین کے حقوق کے شعبے میں سرگرم کارکن امریکہ میں تشدد اور عصمت دری کا نشانہ بننے والی خواتین کی تعداد کا ایران سے موازنہ کریں تو یقیناً اندازہ ہو جائے گا کہ یہ تعداد امریکہ میں یہ بہت زیادہ ہے، تاہم، وہ پھر بھی ایران اور دیگر ممالک کے بارے میں سچائی کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان میں بہت سی ثقافتی اور مذہبی مشترکات ہیں، ہم سب کا مذہب اسلام ہے، اگرچہ ہمارے درمیان کچھ چھوٹے مذہبی اختلافات ہوسکتے ہیں، لیکن ہم سب دین اسلام پر یقین رکھتے ہیں۔
میری رائے میں ہمیں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور مذہبی مشترکات کو وسعت دینا چاہیے اور مشرق وسطیٰ کی سطح پر ان کا جائزہ لینا چاہیے مثلاً حجاب کے معاملے کے حوالے سے ہم یہ نکتہ اٹھا سکتے ہیں کہ اگر مسلم خواتین نے حجاب کو قبول کیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ خدا پر یقین رکھتی ہیں، درحقیقت کسی نے انہیں حجاب پہننے پر مجبور نہیں کیا بلکہ یہ ان کے عقائد کی بنیاد پر ان کا ذاتی انتخاب ہے۔
میں ایک مثال دیتا ہوں؛ مذہب اسلام کے مطابق باپ، بیٹا اور شوہر عورت کی ہر طرح سے مدد کرنے اور اس کی مالی مدد کرنے کے پابند ہیں، لیکن مغرب کا کہنا ہے کہ مرد عورت کو کام کرنے اور معاشرے میں آنے کی اجازت نہیں دیتے، اس لیے اگر مرد نے عورت کے لیے تمام آسانیاں مہیا کر رکھی ہیں تو اسے کام کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
دوسرا موضوع اسرائیل کا مسئلہ ہے؛ ایران، افغانستان، پاکستان وغیرہ اسرائیل کے خلاف ہیں،اس سال کے ورلڈ کپ میں آپ نے دیکھا کہ عربوں اور مسلمانوں نے اسرائیلی میڈیا کے ساتھ بات کرنے سے بھی انکار کر دیا، میرے خیال میں یہ ٹورنامنٹ اسرائیل پر فلسطینی عوام کی فتح تھی۔
مشہور خبریں۔
مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے تاہم پاکستان کا شمار اب بھی دنیا کے سستے ترین ممالک کی فہرست میں:عمران خان
🗓️ 7 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی ایک عالمی
مارچ
اسرائیل کی تباہی غزہ میں موجودہ نسل کے ہاتھوں ہوگی: نصراللہ
🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے عاشورہ حسینی
جولائی
امریکی ایوان نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مذہبی تعصب پر مبنی قانون کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
🗓️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شامی اور امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے
اگست
مسلم لیگ (ن) کی پیپلز پارٹی کو پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
🗓️ 25 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان
دسمبر
کورونا وائرس:ملک بھر میں مزید 119 افراد انتقال کر گئے
🗓️ 5 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے
مئی
بات کرنے کیلئے حاضر ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس سے مذاکرات کرنے ہیں، یوسف رضا گیلانی
🗓️ 26 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) قائم قام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے کہا
مئی
آنکارا اور دمشق مذاکرات اردوغان کا انتخابی جال یا شکست
🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حال ہی میں میڈیا نے ترکی اور شام کے درمیان تعلقات
جنوری