?️
انتالیہ( سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انتالیہ میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاؤش اوغلو سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل پر بات چیت کی۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت اور افغانستان سے بین الاقوامی فوج کی واپسی پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان انتالیہ میں باہمی ملاقات ہوئی۔بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیرخارجہ کو حال ہی میں انتالیہ ڈپلومیسی فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی جہاں بڑی تعداد میں عالمی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ فورم میں عالمی سطح پر موجود کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عالمی رہنماؤں کو آپس میں ملنے کا موقع بھی ملا۔دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ بہترین تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں فریقین نے اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کے بارے میں بات کی جو رواں برس ترکی میں منعقد ہوگا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت اور افغانستان سے بین الاقوامی فوج کی واپسی پر بھی بات کی۔شاہ محمود قریشی نے ترکی کی قیمتی کوششوں اور افغانستان میں مختلف فریقین تک رسائی کرنے سمیت دیگر اقدامات کو سراہا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ نے افغانستان میں امن کے قیام اور پرامن، محفوظ اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ افغان فریقین موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور سیاسی طور پر مذاکرات سے معاملات کا حل نکال لیں گے۔
مشہور خبریں۔
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، پہلی بار انڈیکس 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
?️ 9 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار
اپریل
پاکستان نے افغانستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردئے
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نےافغان مشیرقومی سلامتی کی طرف سے پشتونوں
مئی
ترک فوج کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: دمشق
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: شامی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ
جون
سوڈان میں 3 روزہ جنگ بندی
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن ملیشیا کے درمیان 3 روزہ
اپریل
سعودی عرب یمنی عوام کے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتا:یمنی وزیر اعظم
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے سعودیوں کے مقابلے
دسمبر
پنشن بم کی شکل اختیار کرچکی، روکنے کیلئے قانون سازی کرنی ہوگی، وزیر خزانہ
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرِ صدارت
ستمبر
ترکی کے صدر کا دورہ امریکہ ملتوی؛ وجہ؟
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے تفصیلات فراہم کیے بغیر
اپریل
غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی غزہ کے علاقے
جون