ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے۔ وزیراعظم

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترلائی کے اندوہناک واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے۔

ترلائی میں امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ آمد پرشہدا کے لواحقین اور متاثرین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادرنوجوان عون عباس نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی، نوجوان کی قربانی کو قوم سنہرے حروف میں یاد رکھے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں تفریق کی ناپاک سازش ناکام ہوگئی، اندوہناک واقعہ پر پوری قوم سوگوارہے، اوردل انتہائی دکھی ہے، اس برترین بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی، مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنے کی ناپاک سازش کو ناکام بنائیں گے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ عون عباس نےاعلیٰ درجے کی قربانی دی، وزیراعظم نے عون عباس کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا جب کہ شہدا کی فیملیز کو 50 لاکھ روپے دے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کو آئی جی اسلام آباد نے دہشتگردی کے واقعات کے متعلق تفتیش کی پیش رفت بارے بریفنگ بھی دی جب کہ شہباز شریف نے شہدا کے لواحقین سے ون ٹو ون ملاقات بھی کی اور شہدا کے اعلیٰ درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مشہور خبریں۔

یمنی عوام کے خلاف امریکی اقدامات کے اثرات؛ یمنی سیاسی کارکن کی زبانی

?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کے ایک سیاسی کارکن نے اقتصادی میدانوں میں اس

اسرائیلی سفیر کو اخلاقی بے راہ روی کی وجہ سےجلد امارات سے واپس بھیجا جائے گا

?️ 30 جولائی 2025اسرائیلی سفیر کو اخلاقی بے راہ روی کی وجہ سےجلد امارات سے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور30 فیصد الاؤنس کے نوٹیفکیشنز جاری

?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں

الکیشن میں ہماری عوام کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟حافظ نعیم الرحمٰن کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے

ہندو بچے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کا حکم جاری

?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)رحیم یار خان میں مندر حملہ کیس میں ہندو

عراقی وزیر خارجہ کا علاقائی استحکام کیلئے سفارتی حل پر زور

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ فواد حسین نے میونخ

ایران میں مقیم پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا آغاز کردیا۔ سرفراز بگٹی

?️ 2 مارچ 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سردار سرفراز بگٹی نے کہا ہے

غزہ کے بھوکے لوگوں کے خلاف ابو شباب کے جرائم کی نئی تفصیلات

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس سنٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے