تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27 ویں ترمیم کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے 27ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔

27ویں ترمیم کو 13 نومبر کو پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد قانون کا درجہ دیا گیا، جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی، اس قانون نے عدلیہ اور فوج میں بڑی ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں متعارف کرائیں، جبکہ قانونی حلقوں، سابق اور موجودہ ججوں نے اسے عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیا۔

جمعہ کو ایک اجلاس میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے عہد کیا تھا کہ وہ آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے بھرپور احتجاج کرے گی، اسی منصوبے کے تحت آج اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ’آمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد‘، ’27ویں ترمیم مسترد‘، اور ’عدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے‘۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک بھی احتجاجی مارچ کریں گے تاکہ 27ویں ترمیم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔

احتجاج میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور ٹی ٹی اے پی کے وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، اور سابق قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر شامل تھے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی سے چارنگ کراس تک مارچ کیا تاکہ 27ویں ترمیم کی منظوری کے خلاف احتجاج درج کرایا جا سکے۔

گزشتہ ہفتے، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 27ویں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔

گزشتہ سال اپریل میں قائم ہونے والی تحریک تحفظ آئین پاکستان، 6 اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے، جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے، جولائی میں اس نے اپنی تنظیمی ساخت کو باضابطہ شکل دی تھی اور حکومت مخالف تمام احتجاجی تحریکوں کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

 غزہ شہداء کی اب تک کی تعداد 

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں

اگر حماس نے ہفتہ تک صہیونی قیدیوں کو آزاد نہ کیا تو غزہ میں جنگ بندی ختم ہو جائے گی :نیتن یاہو

?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آج دعویٰ کیا کہ

پابندیوں کی ساست کیسے خود امریکہ کے گلے پڑ گئی؟روسی سفیر کی زبانی

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں تعینات روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ

شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےبارڈر مارکیٹ، ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا

?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابراہیم

جنرل سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قانون کی توہین تھی: یورپی پارلیمنٹ رکن

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ جنرل سلیمانی کا قتل

وزیر داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 10 مئی

اسرائیلی فوج کو مہلک دھچکا اور نصراللہ کی دھمکیوں پر عمل

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا مشترکہ اور جدید حملوں کے مرحلے میں

آئی ایم ایف نے حکومت سے 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے