?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری بلائے کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری ہونے والےاعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی و خارجی صورتحال اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے افغانستان سے متعلق سعودی عرب کے مؤقف کی حمایت کی۔
تحریک تحفظ آ ئین پاکستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے حکومت سے خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری بلائے کا مطالبہ کیا جبکہ خیبرپختونخوا میں وفاقی وزرا کی مداخلت کی مذمت کی۔
اسی طرح رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیر آئینی اقدامات سے صوبے کی سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو گی، انتقالِ اقتدار اور وزیراعلیٰ کا انتخاب تحریک انصاف کا آئینی و جمہوری حق ہے، تحریک نے وفاقی حکومت کو غیر آئینی اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا اراکین اسمبلی کو آزاد قرار دینے کا فیصلہ جمہوری اقدار کی نفی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دینے کا واضح پیغام ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بلوچستان و خیبرپختونخوا میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں رہنماؤں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ مجروح کر چکے ہیں، اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومتیں مقامی عوام کی مشاورت سے امن و امان بہتر بنائیں۔
مشہور خبریں۔
ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز
جون
امریکہ کا شام میں ممکنہ حملوں کا انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے شہری علاقوں پر ممکنہ
اپریل
عین الاسد میں ایک بار پھر خطرے کے سائرن کی آواز
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:اتوار کی صبح مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع امریکی
جون
کیا پتا کل میرا یا کسی اور کا نام بھی 9 مئی کے مقدمات میں شامل کردیں، سپریم کورٹ جج کے ریمارکس
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے صنم
اپریل
ٹرمپ کی کمپنی کے خلاف ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک کمپنی پر الزام عائد
جولائی
افغانستان میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے والی تنظیموں کی کچھ سرگرمیاں دوبارہ شروع
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:بچوں کو تحفظ فراہم کرنے آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری
یورپی یونین کا چین کے بارے اظہار خیال
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کے نائب ایگزیکٹو جو اس وقت بیجنگ اور
ستمبر
شیخ رشید نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا
?️ 20 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے
اکتوبر