?️
لاہور ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوکر بننے والے جہانگیر ترین ، علیم خان اور ہم خیال گروپ کے کئی اراکین نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر کے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے 3 روز میں 130 سے زائد ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ملاقات کرنے والوں میں ترین، علیم، ہم خیال گروپ کے اراکین شامل ہیں ، اس کے علاوہ صوبائی وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی نے وزیراعلی سے ملاقاتیں کیں جب کہ خواتین اور اقلیتی پارلیمنٹریز بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے لیے پہنچے ، ان ارکان اسمبلی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارکان اسمبلی میرے بھائی، دوست اور دست و بازو ہیں ، سیاست میں رواداری اوراحترام کے اصولوں کے قائل ہیں ، ساڑھے 3 برس میں صرف عوام کی خدمت کی ہے ، باتیں کم اور کام زیادہ کئے ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلے اورچلیں گے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے حوالے سے جاری جوڑ توڑ میں اپوزیشن مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر متفق ہوگئی ، اتحادی جماعتوں کے حوالے سے حکومت کے لئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے گئے ، ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپنے ووٹ پورے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر بھی رضامندی ظاہر کردی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا ۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے بارے میں یمنی انصاراللہ کا تازہ ترین موقف
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے صیہونی حکومت
نومبر
فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال:امریکی اخبار کا اعتراف
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ
اپریل
یوکرین میں روس کی فتح ناگزیر ہے: سابق امریکی فوجی
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک عملہ ڈیوڈ ٹی پینے نے کہا کہ واشنگٹن
جون
صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت
جون
اردوغان کو نوبل انعام دیا جانا چاہیے: امریکی اہلکار
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق ڈپٹی سیکرٹری دفاع Dav Zakhim کا خیال
اگست
صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک
?️ 23 ستمبر 2025 صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک فؤاد شکر، جو
ستمبر
بنگلادیش میں خوفناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 6 اپریل 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلادیش میں جہاز اور کشتی کے مابین خوفناک تصادم
اپریل
ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب
اکتوبر