🗓️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین نے مستعفی ہونے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے مزید 2 رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی سے منتخب رکن اسمبلی جنہوں نے اپنی مآحنت اورعمران خان کی محبت میں بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی انہوں نے بھی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کا ایک رکن استعفی آج یا کل ارسال کردیں گے۔ واضح رہے کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے، عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی اطلاع دی تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ نہیں بتائی۔
عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کردیا ہے، اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو۔ اللہ حافظ ۔ یاد رہے کہ ماضی میں عامر لیاقت حسین کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کراچی کے مسائل پر مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے استعفے کا فیصلہ واپس لیا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی سیل قائم کردیا ہے، تحقیقاتی سیل کی سرپرستی وزیر اعظم عمران خان کریں گے، تحقیقاتی سیل کی معاونت نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر بھی کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ پنڈورا لیکس میں شامل ارکان خود اپنے آپ کو کلیئر کرائیں، کمپنیز ڈکلیئر اور ٹیکس دینے والوں کو کلیئر قرار دیا جائے گا، پبلک آفس ہولڈراور منتخب نمائندوں کے کیسز نیب کو بھیجیں جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اب بھی موجود ہیں:اقوم متحدہ میں ایران کی نائب سفیر
🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نے افغانستان کے اثاثوں
مارچ
جاسوسوں سے بھرا ہوا بلغراد نیا کاسا بلانکا بنا
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک کا کہنا ہے کہ اس ملک
جنوری
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
🗓️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو
مارچ
یوکرین کے شہر لیسیچانسک پرروس کا قبضہ
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: روس کی نووستی خبر رساں ایجنسی نے ہفتہ کی
جولائی
امریکی دستاویزات کے افشا ہونے کا اسکینڈل ملک کی سلامتی کو نقصان دہ
🗓️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اسکینڈل امریکی انٹیلی جنس
اپریل
امریکہ اور اسرائیل شیطان کا سب سے بڑا مظہر ہیں: نصر اللہ
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن
اگست
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل مستعفی
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
جون
کسان مارچ، قیدی لے جانے والی گاڑیاں اور ایمبو لینس خیابان چوک پہنچا دی گئیں
🗓️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کسان اتحاد کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے تازہ
اکتوبر