?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تحریک انصاف کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے کشمیر کے سفیر وزیر اعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ہے انتشار اور فسادپر مبنی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مانے یا نہ مانے وہ آزاد کشمیر میں ہار چکی اور ہم جیت چکے ہیں، کشمیری عوام کی تحریک انصاف سے محبتوں پر ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں، تحریک انصاف کی آزاد کشمیرمیں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ انتشار اور فساد پر مبنی سیاست کر نیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں، کوئی شک نہیں پاکستانی عوام آج حکومت کے بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں، بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی آزادی کا ہم پوری دنیا میں مقدمہ لڑ رہے ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی تاریخ کشمیر کا شاندار سنگ میل ہے، سیاسی مخالفین کو چاہیے وہ انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ مل بیٹھے، تحریک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی طاقت بن چکی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی سچی اور ایماندار قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، آزاد کشمیر الیکشن میں جیت شفافیت اور دیانتداری کی فتح ہے، گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی عوام نے چوروں اور لٹیروں کی منفی سیاست کومسترد کر دیا ہے، مخالف جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے کو عبرتناک شکست ہوئی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے کرپشن زدہ عناصر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا عوام تحریک انصاف کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں، ثابت ہو گیا کہ کشمیری عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت آزاد کشمیر کے عوام میں سرخرو کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
شہزادوں پر جبر وہابیوں، کی بے دخلی؛ بن سلمان کی سیاسی موت
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی حکومت کی جانب سے سعودی معاشرے میں اسلامی ارکان
مارچ
ایک بار پھر سے لگ سکتا ہے لاک ڈاون
?️ 11 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سندھ
مارچ
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 108 افراد کا انتقال
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری
مئی
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے سامان دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا
?️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کر
اکتوبر
یمن 8 سال کی جنگ کے بعد اب سابقہ ملک نہیں رہا
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ ایک ایسی جنگ جس میں دسیوں ہزار ہلاک
مارچ
بھارت اور چین کے درمیان کون سا معاہدہ ہوا ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: چین اور بھارت نے متنازع سرحدی علاقے میں باقی ماندہ
اگست
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سابق وزیر
اکتوبر
کورونا کا قہر جاری، مزید 110 مریض جان کی بازی ہار گئے
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے تازہ صورتحال
اپریل