?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف نے مذہبی جماعت تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی اہلیہ، کمسن بیٹی اور دیگر باپردہ خواتین کی گرفتاری کی مذمت کردی۔
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف تحریک لبیک کے سعد رضوی کی اہلیہ، کمسن بیٹی اور باپردہ خواتین کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے، یہ اقدام چادر اور چار دیواری کے تقدس کی کھلی پامالی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، کل اِسی ظلم کا نشانہ عمران خان کی اہلیہ، بہنیں اور تحریک انصاف کی خواتین اور کارکنان تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب پاکستان تحریکِ انصاف کی خواتین اور نوجوان بھیانک ریاستی تشدد کا شکار بنے تو کوئی ان کی حمایت میں کھڑا نہ ہوا لیکن اس کے باوجود ہم کسی بھی پاکستانی شہری پر بیہمانہ تشدد اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف ہر اس پاکستانی شہری کے ساتھ کھڑی ہے جو آئینی اور قانونی طور پر پرامن احتجاج کا حق رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ تحریک لبیک کے کارکنان اور رہنماء سعد حسین رضوی کی قیادت میں ٹی ایل پی کالاہور میں جماعت کے مرکز مسجد رحمت العالمین ﷺ سے شروع ہونے والا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، ٹی ایل پی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہم لاہور سے اسلام آباد امریکی سفارتخانے تک لانگ مارچ کریں گے، آپ ٹرمپ سے کون سا ہاتھ ملا کر آئے ہیں کہ پاکستان میں فلسطین کے حق میں بات بھی نہیں کرنے دے رہے؟
ان کا کہنا تھا کہ اس مارچ میں میں خود سب سے آگے چلوں گا، اس کے بعد ہماری جماعت کی شوریٰ اور پھر کارکنان پیش قدمی کریں گے، گرفتاری، گولی اور شیل کوئی مسئلہ نہیں ہیں، شہادت ہمارا مقدر ہے، اگر آپ کے لیے سفارتخانے مقدس ہیں تو ہمارے لیے بیت المقدس افضل ہے، اپنے مال، اپنے خون اور اپنی اولاد سے بھی بیت المقدس ہمیں افضل ہے، جماعت نے کوئی پہل نہیں کی مگر ناموسِ رسالت کے دفاع کے لیے اور اس مرتبہ بیت المقدس کے سبب قدم اٹھایا گیا، امتِ مسلمہ میں ابھی بھی ایسے نوجوان موجود ہیں جو قربانی کے لیے تیار ہیں۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
مئی
کیا امریکہ خلائی جنگ کے لیے تیار ہے؟: واشنگٹن ٹائمز
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سائنس فکشن کی کہانیاں اب عسکری
دسمبر
لاکھوں امریکی ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معیشت، امیگریشن اور صحت کی دیکھ
اکتوبر
کراچی میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 7 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم نے جہاں
جنوری
ترقیاتی پیکج سے سندھ کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا:اسد عمر
?️ 16 اپریل 2021سکھر(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پیکج میں
اپریل
دنیا بھر سے 100 سے زیادہ صحافیوں نے غزہ میں جنگ کی "فوری اور غیر نگرانی” کوریج کا مطالبہ کیا
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: مختلف ممالک کے 100 سے زائد صحافیوں نے اسرائیلی حکومت
اگست
انسٹاگرام نے غیر مہذب پیغامات روکنے کے لیے کیا کیا ہے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کی
اگست
آئی فون 14سے متعلق شائقین کے لئے اہم خبر
?️ 29 ستمبر 2021برلن(سچ خبریں) آئی فون14سے متعلق موبائل فونز کے شائقین کے لیے خوش
ستمبر