?️
لندن: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا لانگ مارچ بے مقصد ہے اور اس کی حفاظت کے لیے عوام کے ٹیکس کے کروڑوں اور اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
عمران خان کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیا ہے، اس کے مقاصد کیا ہیں، چار سال حکومت میں رہ کر خارجہ امور سمیت کسی بھی شعبے میں اس نے ملک کی تباہی نہ کی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 سال میں قرضے کتنے بڑھ گئے، معیشت زیر زمین چلی گئی اور مہنگائی سے حالات خراب ہوگئے تو اس شخص کو کچھ بولنا نہیں چاہیے تھا، بجائے اس کے جلوس لے کر سڑک پر نکل آیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے ٹیکس کے کروڑوں اور اربوں روپے اس مارچ کی حفاظے کے لیے خرچ ہو رہے ہیں، جس کے کوئی قومی مقاصد نہیں ہیں، اتنے بے دردی سے قوم کے پیسے اور وسائل لوٹا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس سازش کا بیانیہ انہوں نے گھڑا، وہ سارے جھوٹ اور فتور قوم پر واضح ہوگئی۔
مریم نواز نے کہا کہ آج لانگ مارچ میں عوام کی عدم شرکت کی وجہ یہی ہے کہ عوام کو اس کا اصلی چہرہ نظر آیا، جو جھوٹ بولے تھے وہ سارے عوام کے سامنے آیا۔
عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے سوچا تھا کہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرلوں گا اور سچ کبھی عوام کے سامنے نہیں آئے گا تو وہ بڑی بھول اور زعم میں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدتمیزی کرنے والوں کو ہمیشہ لگتا ہے کہ وہ بدتمیزی کرکے کامایب ہوجائیں گے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان فائنل میں پہنچا تووزیراعظم میچ دیکھنے یو اے ای جائیں گے
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل
نومبر
کورونا کا شکار دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز
?️ 5 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ عالمی وباء کورونا وائرس کا شکارہیں،دردانہ
اگست
ہتھیاروں کی برآمدات اور اس کے چیلنجز کے لیے ترکی کے امکانات
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں پچھلے کچھ سالوں میں، ممکنہ طور پر سب
جنوری
2021 اور سعودی عرب کی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مایوسی
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: جو بائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد
جنوری
عوام کی خدمت کرنے والے افسران اور عملے کے ساتھ کھڑا ہوں: عثمان بزدار
?️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
ستمبر
مصر کے صحرائے سینا کے لیے صیہونی حکومت کا نقشہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ممتاز مصری نژاد امریکی تجزیہ کار، محقق اور مصنف ڈاکٹر سام
مئی
غزہ کی محاصرے کو قانونی بنانے کی کوشش
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پر صیہونی ریگیم کے گھٹن دباؤ اور تقریباً تین
مئی
مودی کی وجہ سے پورا خطہ مسائل میں مبتلا ہے۔ مفتی منیب الرحمان
?️ 12 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مودی نے
مئی