?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرگرم دو بڑے دہشت گرد گروہ بھارت کے ایجنٹ ہیں اور اسلام آباد خضدار میں اسکول بس پر حملے میں نئی دہلی کے ملوث ہونے کے مکمل ثبوت پیش کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب ایک بم حملے میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو خضدار چھاؤنی میں واقع آرمی پبلک اسکول میں طلبہ کو چھوڑنے جا رہی تھی، واقعے میں 4 طالبات سمیت 6 افراد شہید جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق کم از کم ایک درجن زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ زخمیوں میں 15 طالبات بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کی، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے حملے کے ذمہ داران کو ’بےرحمی سے‘ انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔
بدھ کی شب جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھارت کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریں گے، ہم اپنے دعووں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ثابت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ’بی ایل اے اور بھارت کے درمیان تعلقات سب پر عیاں ہیں، کیونکہ ان کی قیادت نئی دہلی میں موجود ہے، ہم پر جو الزامات لگائے گئے وہ بے بنیاد تھے، لیکن بی ایل اے ایک بھارتی ایجنٹ کی طرح لڑ رہی ہے‘۔
وہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کا حوالہ دے رہے تھے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور جس کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر حملہ آوروں کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی بھارت کے ایجنٹ ہیں، ان کا مذہب اور قوم سے کوئی تعلق ہیں، بھارت ان کی مالی معاونت کر رہا ہے اور یہ یہاں خونریزی میں ملوث ہیں۔
صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پوری قوت سے حملہ کرے گا اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہا عام افراد خاص طور پر اسکول کے بچوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، جسے بھارت نے قبول نہیں کیا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دنیا کو آگاہ کیا جانا چاہیے کہ نریندر مودی کی حکومت ایک جھوٹے واقعے کو ایٹمی جنگ کی بنیاد بنانے کے لیے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی تصادم کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگر ہمارے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کیے گئے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔
آصف نے واضح کیا کہ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اس کے باوجود بھارت نے رات کی تاریکی میں ہمارے اڈوں پر حملہ کیا۔
مشہور خبریں۔
مقدس جہاد کے مارچ کے دوران صنعاء میں انسانی طوفان
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:صنعاء میں "وعدہ فتح اور مقدس جہاد” کے عنوان سے ایک
جنوری
کورونا سے ایک روز میں مزید 68 افراد کا انتقال
?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں اگرچہ کورونا واائرس کی شرح میں
ستمبر
افغانستان میں 500,000 بچوں کو تعلیم فراہم کی جا چکی ہے: یونیسیف
?️ 23 مئی 2023اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا کہ اس تنظیم نے
مئی
خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ کا اہم اعلان
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام
اگست
سعودی عرب اور یمن ایک اور قدم قریب
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کا وفد یمن کے
ستمبر
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے
جولائی
مغرب یوکرین کے بحران کو کیوں طول دے رہا ہے ؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدویدیف نے کہا کہ
اگست
شاہ سلمان کی بشارالاسد کو عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر کو سعودی عرب کے بادشاہ کی جانب سے
مئی