?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں سے رابطے کی تصدیق کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ ان کی اپنے بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے ٹیلی فون پر گفتگو کروائی گئی ہے، جیل میں ان کے اخبارات بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ’بچے صرف مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، میرے بچے سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کے لیے درخواست دے دی ہے اور وہ ملک آمد سے قبل وزارت داخلہ سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔
علیمہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ’چند روز قبل سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا کے لیے درخواست دی، سفیر نے بتایا ہے کہ وہ اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی منظوری کے منتظر ہیں۔‘
عمران خان کے بیٹے 28 سالہ سلیمان خان اور 26 سالہ قاسم خان نے پہلی مرتبہ مئی میں اپنے والد کی قید پر عوامی طور پر توجہ دلانے کے لیے آواز بلند کی تھی۔
گزشتہ ماہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی کی مہم کے تحت دونوں بیٹے امریکا جائیں گے اور پھر پاکستان آئیں گے، دونوں بھائی پھر امریکا گئے اور وہاں امریکی قانون سازوں سے اپنے والد کی قید کے معاملے پر ملاقاتیں کی تھیں۔
عمران خان اگست 2023 سے قید میں ہیں اور اس وقت اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان پر 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیگر مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔
علیمہ خان پہلے بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ دونوں بیٹے ’ یقیناً’ پاکستان آئیں گے کیونکہ ان کے پاس نادرا کا اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ موجود ہے اور وہ’ پاکستانی شہری’ ہیں۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’اگر عمران کے بیٹوں کے ساتھ کچھ ہوا تو یہ بین الاقوامی مسئلہ بن جائے گا۔‘


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے حلف نامے کی تصدیق ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے مشروط کردی
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتی مجسٹریٹ یا
مارچ
واٹس ایپ میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے
?️ 31 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (فیس بک) کی زیر
اکتوبر
تعلیمی ادارے7جون سے کھول دئے جائیں گے: این سی او سی
?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کی
جون
نیتن یاہو اسرائیل کو آئینی بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں:سابق صیہونی وزیر دفاع
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر دفاع بنی گانتز نے صیہونی وزیراعظم
اپریل
غزہ کے بارے میں سنی اور شیعہ علماء نے کیا فتویٰ دیا ہے؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نرم رویہ
نومبر
جلسے میں شرکت کرنےوالے اپنے ساتھ قومی پرچم لائیں:عمران خان
?️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی جلسے
اپریل
متحدہ عرب امارات یمن میں اپنے سیاسی عزائم کو دولت اور عزائم کے لیے وقف کر رہا ہے
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یمن میں سیاسی اور دولت کا تنازعہ
ستمبر
اسرائیل ایران کے خلاف فوجی حملے کی غلط فہمی میں نہ رہے:صیہونی اخبار
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے صیہونی حکومت
دسمبر