?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں جنہوں نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت میں رواداری اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدار کی حوصلہ افزائی کی، بینظیر بھٹو نے سیاسی عمل میں رواداری کو فروغ دیا جو لائق تحسین ہے، ملک و قوم کے لیے بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے، بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے، ان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا، جس کے لیے بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل دے۔


مشہور خبریں۔
رہا ہونے والے فلسطینی قیدی کیا کہہ رہے ہیں؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال
نومبر
بحیرہ احمر میں یمن کے حملے روکنا مشکل
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے کمانڈر بریڈ کوپر نے کہا کہ حوثیوں کے
دسمبر
عراقی مزاحمت کا عین الاسد اور شام میں دو امریکی اڈوں پر حملہ
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت نے ہفتے کے اوائل میں ایک
فروری
امریکی لیبر بیورو کے سربراہ ٹرمپ کے سازشی وہم کا شکار
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر نے جولائی میں روزگار کی ماہانہ رپورٹ
اگست
مسجد اقصیٰ میں 80,000 افراد نے عید الاضحی کی نماز میں شرکت کی
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے سخت حفاظتی پابندیوں کے باوجود مسجد
جون
نیٹو ایک فوجی شینگن بنانے کی کوشش میں
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو پورے یورپ میں
جنوری
دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی حملے جاری
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی
اکتوبر
واشنگٹن سے نئی دہلی تک، ایپسٹین دستاویزات نے امریکہ سے باہر عالمی سیاسی طوفان کیسے برپا کیا؟
?️ 7 فروری 2026سچ خبریں:امریکی محکمۂ انصاف کی تازہ ایپسٹین دستاویزات میں بھارتی، برطانوی اور
فروری