?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ لیڈر لندن بھاگنا نہیں چاہتا وہ اپنے لوگوں میں جینا مرنا چاہتا ہے، حکومت نواز شریف کی واپسی پر بے بس نہیں ہے،شہبازشریف نوازشریف کے ضمانتی ہیں اور وہ بیرون ملک چلے گئے تو ان کو بھی نواز شریف کی طرح واپس لانا مشکل ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن جوکرنا چاہتی ہے کرلے لیکن عمران خان اپوزیشن کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ لیڈر اپنے لوگوں میں جینا مرنا چاہتا ہے لندن بھاگنا نہیں چاہتا، روس کا اپوزیشن لیڈر بھی وطن واپس آیا اور ایران میں بھی دیکھ لیں صورتحال کیا ہے، یہاں نوازشریف واپس نہیں آیا تو شہباز شریف کیسے واپس آتے اس لیے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دی تو وہ سلطانی گواہ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نوازشریف کے ضمانتی ہیں، وہ بیرون ملک چلے گئے تو ان کو نواز شریف کی طرح واپس لانا مشکل ہوگا جب کہ شریف فیملی کے 5 افراد پہلے سے بیرون ملک مفرور ہیں، حکومت نوازشریف کی واپسی میں بے بس نہیں اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں، برطانیہ کے سفیر نے بتایا کہ یہ ایک لمبا عمل ہے، پاکستانی حکومت چاہتی تھی نوازشریف کو جلا وطن کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق بحری اور فضائی اداروں کوآگاہ کردیا گیا ہے، شہباز شریف 15 دن میں نظرثانی کی درخواست وزارت داخلہ کو دے سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ڈیل سے باہر آنے یا باہر جانے سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں، جنرل باجوہ نےکہا تھا کہ فوج جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں ہزاروں ملازمین کے استعفیٰ کا امکان ؛ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماعی واقعہ
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع پیمانے پر لیبر فورس میں کمی کی
ستمبر
طالبان کی عبوری کابینہ پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے
ستمبر
عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں
?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20
اپریل
نیتن یاہو کے پاس اب کوئی چارہ نہیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:7 اگست کو ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
اگست
شہید خدائی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: سردار سلامی
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: آج منگل کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف
مئی
اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں: بزدار
?️ 27 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا
جون
جاپان میں 6.0 شدت کا زلزلہ
?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:جاپان کے مشرقی ساحل کو 6.0 شدت کے زلزلے اور اس
اگست
6 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہیں
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چند ماہ سے دہرے ہندسوں میں رپورٹ ہونے والے
اکتوبر