?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ بہتر ہے ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے اور پاکستان کو آگے لے کر چلیں۔ انسداد دہشتگردی کے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں، اگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں پھر تو بات ہی ختم ہوگئی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو نہیں بلایا گیا تو محمود خان اچکزئی بھی نہیں آئے، بہتر ہے ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے اور پاکستان کو آگے لے کر چلیں کیوں کہ اب تک بہت نقصان ہو چکا ہے، ہماری لیڈر شپ میں وہ چیز نہیں آئی کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرسکے بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی، سابق وفاقی وزیر عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے، دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ ’ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ایک ہی واقعے پر الگ الگ ایف آئی آر درج ہیں، ایک کیس میں فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہوچکا ہے، ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلے تک مہلت دی جائے‘۔
اس پر عدالت نے کہا کہ ’اگر آپ دلائل نہیں دینا چاہتے تو ضمانت واپس لے لیں‘ جب کہ تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ’فواد چوہدری شامل تفتیش ہو چکے ہیں‘، پراسیکیوٹر نوید نیئر نے کہا کہ ’مقدمات میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے‘، بعدازاں عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، فواد چوہدری پر لاہر کے علاقہ مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات درج ہیں۔


مشہور خبریں۔
عالمی برادری افغانستان کے خلاف پابندیاں منسوخ کرے: کابل
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ
مئی
مغربی کنارے کے خلاف خاموش جنگ بند کی جائے: اقوام متحدہ
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ
اگست
اگلےالیکشن میں بھی عمران خان کوقوم ووٹ دےگی: وزیر داخلہ
?️ 8 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
جولائی
یمن: کچھ کمپنیوں نے مقبوضہ علاقے چھوڑنے کے لیے آخری تاریخ مانگی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے ایک بیان
جون
شام پر حملوں کے بارے میں دمشق سے تل ابیب کو سخت وارننگ
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دمشق کے خلاف
مئی
فرانس میں مسلسل وسیع ہڑتالیں/20 سے 30% پروازیں منسوخ
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:فرانس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن نے اعلان کیا
فروری
اسرائیل نے جنگ بندی کا کیا غلط استعمال
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ ابو زہری نے
مارچ
بائیڈن کے سر پر لٹکتی ایک اور تلوار
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس میں کچھ ریپبلکن نمائندوں کی طرف سے جو بائیڈن
جون