?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں عید الاضحی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کی اور پارٹی ورکرز کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز ہماری قوت ہیں، مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کیلئے كام کرنا ہے۔۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہوگی، پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے، کسانوں کو سپورٹ کر کے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے بھارت کی بڑھتی شدت پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے، بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شاباک کے حالات ابتر ہیں: صہیونی حکام
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: واللا نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی جانب
اپریل
مسقط، ٹرمپ کا امتحان اور ایران کی برتری — ایک تجزیاتی نظر
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی سیاسی مبصر نجاح محمد علی نے ایران اور امریکہ
اپریل
شام میں الجولانی پر کندھوں پر رکھ کر کون بندوق چلا رہا ہے؟؛امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی افسران کے حوالے
مارچ
جنگ بندی کا دائرہ وسیع کیے بغیر اس کی توسیع بے سود ہے: یمنی عہدیدار
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے ٹرانسپورٹیشن کے وزیر عبدالوہاب
جولائی
ترکی کی اپوزیشن جماعت کا ہنگامی اجلاس طلب
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، ری پبلکن پیپلز
مارچ
اسرائیلی فوج کے نیول کنٹرول بیس پر حزب اللہ کا میزائل حملہ
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
واشنگٹن کی پشت پناہی سے تل ابیب کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، ٹرمپ اسرائیل کا واحد حامی
?️ 21 دسمبر 2025واشنگٹن کی پشت پناہی سے تل ابیب کی غزہ جنگ بندی کی
دسمبر
200 یونٹس استعمال کے ریٹ کا 201 یونٹ پر یکدم بدل جانا مصیبت ہے، سعد رفیق
?️ 9 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر
جون