?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر فوری امدادی اقدامات کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کی امداد کیلئے فوج طلب کرلی گئی۔
حکومت پنجاب نے سول انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوج طلب کی گئی، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلے ہی فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ پنجاب کے 7 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی تھی ۔
ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس کے تحت فوج کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔
فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد مقرر کی جائے گی،جبکہ ضرورت پڑنے پر آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی متاثرہ علاقوں میں فراہم کئے جائیں گے، لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال سرگودھا اور اوکاڑہ میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کیلئے فوج کو طلب کیا جا رہا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت پنجاب اور تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو چوبیس گھنٹے (24/7) مانیٹر کر رہے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس میں مقیم فلسطینیوں نے صہیونی
فروری
چینی وزیر خارجہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ہندوستان کا دورہ
?️ 15 اگست 2025چینی وزیر خارجہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ہندوستان کا دورہ
اگست
ایران کے خلاف جنگ کا صیہونی حکومت کو کتنا نقصان ہوا ہے؟
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیل کو ایران پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑ
جون
اسرائیل کا "اسٹریٹیجک معلومات کا خزانہ” ایران تک کیسے پہنچا؟
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: 17 خرداد 1404 کو، اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی
جون
واٹس ایپ میں یکساں یوزرنیم کا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ایسا نیا فیچر
نومبر
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں 59 فیصد اضافہ
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کے مقابلے
مارچ
پاکستان نے دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر دیا
?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس
ستمبر
ایران نے امریکی ڈیٹرنس کے ساتھ کیا کیا؟صیہونی ذرائع ابلاغ
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ ایران
اپریل