اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا، قومی ایئرلائن نے ہندو یاتریوں کو واپس لے جانے کیلئے 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کی خصوصی پروازکا شیڈول تیار کیا تھا ، پی آئی اے خصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور لاہور سے جے پورجانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے پرواز کو جےپور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔پی آئی اے خصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور لاہو ر سے جے پورجانا تھا اور پی آئی اے نے کل 29جنوری کوکراچی سے جے پور کیلئےخصوصی پروازشیڈول کی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پرمقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ، جس کے لئے کراچی سے جے پور 160 یاتریوں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز پلان کی تھی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے پرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایئرپورٹ پردوپہر12بجے لینڈ کرناہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کیلئے پرواز کواجازت نہیں دی تھی۔پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کی تصدیق کردی ہے۔