بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے۔ وزیراعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا ہے، دشمن کو ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کے بعد پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ایک بوند پانی بھی ہم سے نہیں چھین سکتا اور اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اُسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور اقلیتی برادری نے بھی اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے قائداعظم کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے دھارے کو بدلنے والے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے شامل تھے۔ وزیراعظم کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا اور پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔

مشہور خبریں۔

سمندری طوفان "تاؤتے” کراچی سے صرف800 کلومیٹر دور

?️ 17 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان آج

بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کے احکامات صادر کردیئے

?️ 1 اپریل 2021بحرین (سچ خبریں)  خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ

امریکیوں کا کانگریس اور میڈیا پر سے اعتماد ختم

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: گیلپ کے ایک نئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ

کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے

آرمینیا سے اس کی خودمختاری چھین کر زنگہ زور کوریڈور کے لیے نیا امریکی منصوبہ

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے جمہوریہ آذربائیجان سے آرمینیائی سرزمین سے

انتخابات میں تاخیر سے نگران حکومت کی مدت پر بحث چھڑ گئی

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پنجاب

لاہور میں بدترین فضائی آلودگی پر پنجاب حکومت کا بھارت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

?️ 4 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال

بائیڈن کی میزبانی کو لے کر صیہونی پریشان

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے موقع پر صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے